(ترجمہ کنزالایمان) کیا نہ جانا! کہ اللہ دیکھ رہا ہے۔ (العلق ۴ ا پ ۳۰)
(3) اِنَّ رَبَّکَ لَبِالْمِرْصَادِ ﴿ؕ۱۴﴾
(ترجمہ کنزالایمان) بے شک تمہارے ربّ کی نظر سے کچھ غائب نہیں۔ (الفجر۴ ا پ۳۰)
(4) اَیۡنَ مَا کُنۡتُمْ ؕ وَ اللہُ بِمَا تَعْمَلُوۡنَ بَصِیۡرٌ ﴿۴﴾
(ترجمہ کنزالایمان) اور وہ تمہارے ساتھ ہے، تم کہیں ہو اور اللہ تمہارے کام دیکھ رہا ہے۔ (سورہ الحدید:۴ ،پ۲۷)
(5) یَعْلَمُ خَآئِنَۃَ الْاَعْیُنِ وَمَا تُخْفِی الصُّدُوۡرُ ﴿۱۹﴾
(ترجمہ کنزالایمان) اللہ جانتا ہے چوری چھپے کی نگاہ اور جوکچھ سینوں میں چھپا ہے (سورہ مومن:۹ ا پ ۲۴)
(6) اِنَّ اللہَ خَبِیۡرٌۢ بِمَا تَعْمَلُوۡنَ ﴿۱۸﴾
(ترجمہ کنزالایمان) اوربے شک اللہ کو تمہارے کاموں کی خبر ہے۔ (سورہ الحشر۸ ا پ ۲۸)
(7) اِنَّ اللہَ بِمَا تَعْمَلُوۡنَ بَصِیۡرٌ﴿۱۱۰﴾
(ترجمہ کنزالایمان) بے شک اللہ تمہارے کام دیکھ رہا ہے۔(سورہ البقرہ۱۰ ا پ ۱)
مذکورہ آیات سے پتا چلا کہ اللہ تعالیٰ سب کو دیکھ رہا ہے، وہ آنکھوں کی چوری اور سینوں میں چُھپی ہوئی باتیں بھی جانتا ہے اور اس کا علْم ہر شے پرحاوی ہے۔
اللہتعالیٰ کی ان صفات پر مستحکم یقین پیدا کرنے اور اس یقین کے ذریعے اپنی بد حالی کی اصلاح کیلئے، یہ تصور جمانا کہ'' اللہ عَزَّوَجَلَّ ہمیں دیکھ رہا ہے'' بے حد ضَروری ہے۔