Brailvi Books

آدابِ مرشدِ کامل
125 - 269
تصورِ مرشِد
اعلیٰحضرت علیہ الرحمۃ کے جدِّ مرشِد حضرت سَیِّد شاہ آل اَحمد اچھے میاں قدس سرہ " آداب سالکین" میں ارشاد فرماتے ہیں! فنا کے تین درجے ہیں۔

(۱) فَنافِی الشَّیخ(۲)فَنافِی الرَّسول صلّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلم (۳) فَنافِی اللہ عَزَّوَجَلَّ
ولایت خاص
آپ مولاناجامی علیہ الرحمۃ کی '' نَفْحاتُ الانَس کے حوالے سے ذکْر کرتے ہیں۔ کہ عام ولایت تو تمام ایمان والوں کو حاصل ہے۔ مگر خاص ولایت ، (اَہلِ طریقت) میں ان لوگوں کیلئے مخصوص ہے۔ جو فنافی الشَیخ کے ذریعے فنافی الرسول صلّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلم ہو کر فنافی اللہ ہوگئے۔ (سِراج العوارف)
فنافی الشَیخ
معلوم ہوا کہ اللہ عَزَّوَجَلَّ کا مقرب بننے کا اعلیٰ و عظیم انعام پانے (یعنی فنا فی الرسول صلّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلم ہوکر فنافی اللہ عَزَّوَجَلَّ ہونے ) کی پہلی سیڑھی فنافی الشَیخ ہے۔یعنی سالِک اپنے آپ کو مرشِد سے الگ نہ سمجھے۔ بلکہ خیال کرے، کہ میرے جسْم کی حَرَکت و سُکون میرے مرشِد ہی کے اختیار میں ہے ۔اور میرا مرشِد ہی مجھے سمجھ سکتا ہے۔ اور ظاہرو باطن کی اصلاح کرسکتا ہے۔ اپنے طور طریقوں سے یہ ظاہر کرے، کہ اپنے وُجود پر اس کا کوئی اختیار نہیں اور طرزِ عمل میں ریاکاری اور خود پسندی سے بالکل دور رہے۔ (مگر یہ یاد رہے) کہ فنافی الشَیخ کی پہلی منزل تصورِ مرشِد کا مکمل قائم ہونا ہے۔اس سے یہ معلوم ہوا کہ تصورِ مرشِد مریدین کی ترقی کے لئے کس قدر اَہمیت کا حامل ہے۔
Flag Counter