Brailvi Books

آدابِ مرشدِ کامل
124 - 269
مشائخِ کِرام رحمہم اللہ کے نزدیک قلْب کی نورانیت حاصل کرنے اور اسے مذکورہ خَطَرات سے بچانے کے لئے کسی کامل مرشِد سے مرید ہوکر اس کے مبارک دامن سے وابسۃ ہونا ضَروری ہے۔ تاکہ مرشِدِ کامل فیضِ باطنی کے ذریعے خُصوصی رَاہنمائی فرماکر بے نور و سخْت دل کو نورانیت و جِلا(یعنی زندگی) عطا کرے۔

اس ضمن میں ! اَلْحَمْدُللہ عَزَّوَجَلَّ رسالہ آدابِ مرشِد کامل کے حصّہ اوّل، اور حصّہ دُوُّم میں شریعَت وطریقت سے متعلق اَہم معلومات جامع طور پر پیش کرنے کی سعی کی گئی۔ اب حصّہ سِوُّم میں تصورِ مرشِد کی بَرَکتیں اور شَجَرہ شریف پڑھنے کے فوائد پیش خدمت ہیں۔ اس کا مکمل توجہ سے مطالَعَہ ان شاء اللہ عَزَّوَجَلَّ بے شمار معلومات حاصل کرنے کا ذریعہ بننے کے ساتھ "فیضِ مرشِد کے حُصول " ـ کے لئے بھی راہنمائی کریگا۔

اللہ عَزَّوَجَلَّ ہمیں مرشِدِ کامل کے دامن سے وابستگی کا حق ادا کرنے، اورتَصَوُّف و طریقت کی ان اَہم تعلیمات کو عام کرنے کے سلسلے میں عملی کوشش کرنے کی توفیق مرَحمت فرمائے۔(اٰمین بجاہ النبی الامین صلّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلم)