Brailvi Books

آدابِ مرشدِ کامل
121 - 269
تَصَوُّف و طریقت کی اَہمیت
شرعِی احکام شرعِی اَحکام جن کے ساتھ انسان کو مُکَلَّف بنایا گیا ہے ۔ ان کی دو اقسام ہیں۔ ایک وہ اَحکام، جن کا تعلق ظاہری اعمال سے ہے۔ اوردوسرے وہ اَحکام ہیں، جن کا تعلق باطِنی اعمال سے ہے۔ بالفاظ دیگر ایک قسم کے اَحکام کا تعلق، جسْم انسانی سے ہے۔ اور دوسرے قسم کے اَحکام کا تعلق ، دل کے اعمال سے ہے
جسْمانی اعمال سے متعلق اَحکام کی دو قسمیں ہیں
 (۱) ماموراتِ جسْمانی: (یعنی وہ جسْمانی افعال جن کے کرنے کا حکْم ہے) جیسے نماز،زکوٰۃ، روزہ، حج او دیگر فرائض و واجبات وغیرہ

(۲) مُنہیاتِ جسْمانی : ( یعنی وہ جسْمانی اعمال جن سے رکنے کا حکْم ہے) جیسے قتْل،زِنا۔شراب، چوری و دیگر کبیرہ گناہ وغیرہ۔

اعمالِ قلبیہ سے متعلقہ اَحکام کی بھی دو قسمیں ہیں

(۱) ماموراتِ قلبیہ: ( یعنی وہ قلبی افعال جن کے کرنے کا حکْم ہے) جیسے ایمان باللہ ( یعنی اللہ عَزَّوَجَلَّ پر ایمان)، فرشتوں ، آسمانی کتابوں اور جَمیع انبیاء و رُسُل علیھم السلام پر ایمان اور اخلاص، رِضا، صِدْق، خُشوع، تَوَکُّل وغیرہ۔
Flag Counter