Brailvi Books

آدابِ مرشدِ کامل
115 - 269
مرتبہ پیرو مرشِد کو قیام کرتے دیکھا۔(مگر اَدَب کے باعث کسی کو سبب دریافت کرنے کی جرأت نہ ہوئی) 

    الغرض جب سب لوگ وہاں سے چلے گئے، تو ایک مرید جو مرشِد کا منظور نظر تھا۔ اس نے موقع پاکر عرْض کی ! کہ حضور ہماری تربیت کے دوران بارہا آپ نے قیام فرمایا یہ کس کی تعظیم کیلئے تھا؟

    حضرت خواجہ معین الدین قدس سرہ نے فرمایا! کہ اس طرف میں پیرو مرشِد شَیخ عثمان ہارونی رضی اللہ عنہ کا مزار مبارَک ہے لہٰذاجب میرا اپنے پیرو مرشِد کے مزار مبارَک کی طر ف رخ ہوتا ، تو میں تعظیم کیلئے اٹھ کھڑا ہوتا۔ پس میں اپنے پیر و مرشِد کے روضئہ مبارَک کیلئے قیام کرتا تھا۔ (فوائد السالکین مع ھشت بہشت ، ص ۱۳۸)

اللہ عَزّوَجَلَّ کی ان پر رَحْمت ہو اور ان کے صدْقے ہماری مغفِرت ہو
صَلُّو اعَلَی الْحَبِيب     صلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلیٰ مُحَمَّد
 (26)حضور غوثِ پاک رضی اللہ عنہ کی تشریف آوری
    شَرقپور شریف میں خانقاہ شریف کی مسجد کی پیشانی پر یا شَیخ عبد القادر جیلانی رضیٰ اللہ عنہ شَیَّأً لِلّٰہ لکھا ہوا تھا اور حضرت میاں شیر محمد شرقپوری علیہ الرحمۃ جو کہ مادر زاد ولی تھے۔ اکثر بطور وظیفہ پڑھتے بھی رہتے تھے۔ 

ایک بار کوئی صاحب جو کراماتِ اولیاء کے منکرتھے ۔خدمت میں حاضر ہوئے ۔ مگر مسجد کے کتبہ پر اعتراض کرکے بولے! کیا حضرت شَیخ جیلانی(رضی اللہ عنہ) بغداد میں آپ کی آواز سن لیتے ہیں ۔ جو آپ انہیں یہاں بیٹھ کر پکارا کرتے ہیں ۔ یہ سن کر حضرت
Flag Counter