میاں شیر محمد شرقپوری علیہ الرحمۃ پر ایک عجیب کیفیت طاری ہوگئی اور بلند آواز سے پڑھنے لگے ۔ یا شَیخ عبد القادر جیلانی رضیٰ اللہ عنہ شَیأ لِلّٰہ ۔کرامات اولیاء کا منکر چیخ مار کر ایک دم بے ہوش ہوگیا۔ جب ہوش آیا تو حضرت میاں شیر محمد شرقپوری علیہ الرحمۃ کے قدموں پر گر پڑا ۔ اور خدا عَزَّوَجَلَّ کی قسم کھا کر بھری محفل میں حاضرین سے کہا! کہ جب حضرت علیہ الرحمۃ نے یا شَیخ عبد القادر جیلانیرضیٰ اللہ عنہ شَیأً لِلّٰہ کہا تو میں نے حضور غوث اعظم رضی اللہ عنہ کواپنی آنکھ سے خانقاہ میں دیکھا وہ فرمارہے ہیں کہ جو ہمیں پکارتا ہے ۔ ہم اس کے پاس پہنچ جاتے ہیں مگر پکارنے والا کوئی شیر محمد(علیہ الرحمۃ) تو ہو۔ (انیس اہلسنت صفحہ ۱۰۱)
یہ ادائے دستگیری کوئی میرے دل سے پوچھے
وہیں آگئے مدد کو میں نے جب جہاں پکارا
یا شَیخ
عبد القادر جیلانی رضی اللہ عنہ شَیأَ للہ