| آدابِ مرشدِ کامل |
چمڑے کی جوتیاں نہ بنوانا۔ بلکہ ڈول بنوا کر کنویں پر رکھوا دینا۔ کیونکہ اس چمڑے پر پیر خانے کا مہمان بیٹھ چکا ہے۔ (ماہنامہ السلسبیل ۱۹۶۴) اللہ عَزّوَجَلَّ کی ان پر رَحْمت ہو اور ان کے صدْقے ہماری مغفِرت ہو
صَلُّو اعَلَی الْحَبِيب صلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلیٰ مُحَمَّد
(24)مرشِد کامل کی اولاد کا اَدَب
حضرت سلطان التارکین خواجہ محکْم الدین سیرانی اویسی علیہ الرحمۃ کو آپ کے پیرو مرشِد قدس سرہ نے نکاح کرنے کے متعلق فرمایا۔ تو آپ نے عرْض کیا کہ ! اگر نکاح کرلوں اور اس سے اولاد پیدا ہو تو مجھے خطرہ ہے کہ وہ کہیں آپ کی اولاد کی بے اَدَبی نہ کردے۔ آپ کے پیرو مرشِد علیہ الرحمۃ کو آپ کا یہ جواب پسند آیا اور آپ علیہ الرحمۃ نے بہت دعائیں دی۔ (ماہنامہ السلسبیل ۱۹۶۴) اللہ عَزّوَجَلَّ کی ان پر رَحْمت ہو اور ان کے صدْقے ہماری مغفِرت ہو
صَلُّو اعَلَی الْحَبِيب صلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلیٰ مُحَمَّد
(25)مرشِد کامل کے مزار مبارَک کی تعظیم
ایک مرتبہ حضرت خواجہ معین الدین چشتی قدس سرہ اپنے مریدین کے ساتھ تشریف فرماتھے او رطریقت سے متعلق تربیت فرمارہے تھے۔ مگر دورانِ بیان جب آپ کی نظر دائیں طرف پڑتی تو آپ (با اَدَب انداز میں)کھڑے ہوجاتے ۔تمام لوگ یہ دیکھ کر حیران تھے کہ پیرو مرشِد کس کی تعظیم کیلئے کھڑے ہوتے ہیں۔ چنانچہ انہوں نے اس طرح کئی