Brailvi Books

آدابِ مرشدِ کامل
112 - 269
فرمادئيے۔ جو خانوادہ بَرَکاتیہ میں سینہ در سینہ چلے آرہے ہیں۔(انوار رضا، ص ۳۷۸ ) 

اللہ عَزّوَجَلَّ کی ان پر رَحْمت ہو اور ان کے صدْقے ہماری مغفِرت ہو
صَلُّو اعَلَی الْحَبِيب     صلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلیٰ مُحَمَّد
 (21)دو شہزادے
    سَیِّدی اعلیٰ حضرت علیہ الرحمۃ اپنے مرشِدِ کامل کی بے حد تعظیم و تکریم کرتے تھے اور آپ کے مزار پر انوارپر عالمانہ و صوفیانہ وعظ بھی فرماتے تھے۔

    ایک مرتبہ آپ کے پیر و مرشِد کے سجادہ نشین صاحب نے رکھوالی کیلئے دو کتوں کی فرمائش کی۔ تو آپ اپنے گھر پہنچے اور اپنے دونوں شہزادوں کو ساتھ لے کر خانقاہ میں سجادہ نشین کی خدمت میں حاضر ہوئے اور عاجزی فرماتے ہوئے عرْض کی ! کہ اَحمد رضا (علیہ الرحمۃ) یہ دونوں صاحبزادے۱؎ آپ کی خدمت میں پیش کرتا ہے ۔ یہ دن کے وقت آپ کا کام کاج کریں گے اور رات کے وقت رکھوالی کرنا بھی خوب جانتے ہیں۔(انواررضا ، امام احمد رضا اور تعلیمات تصوف ، ص ۲۳۸)

اللہ عَزّوَجَلَّ کی ان پر رَحْمت ہو اور ان کے صدْقے ہماری مغفِرت ہو
صَلُّو اعَلَی الْحَبِيب     صلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلیٰ مُحَمَّد
۱؎ اعلیٰ حضرت علیہ الرحمۃ نے یہاں عاجزاً اپنے دونوں شہزادوں کیلئے لفظ''کتے'' استعمال فرمایا۔ راقم نے صاحبزادے لکھا ہے۔
Flag Counter