تہمت کا وبال:
(6411)…حضرتِ سیِّدُناابوہریرہ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ سے روایت ہےکہ تاجدارِانبیا، محبوبِ کبریا صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے ارشاد فرمایا:جس نے اپنے مملوک (لونڈی یا غلام)پر تہمت لگائی اسے قیامت کے دن سزادی جائے گی مگر یہ کہ وہ ایسا ہی ہو جیسا اس نے کہا۔(1)
(6412)…حضرتِ سیِّدُناابو ہریرہ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ سے روایت ہےکہ معلّمِ کائنات، شاہِ موجودات صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے ارشاد فرمایا:سونا سونے کے عوض اور چاندی چاندی کے عوض برابر برابر بیچو، جو زیادہ دے یا زیادہ لے اس نے سودی کاروبار کیا۔(2)
٭…٭…٭…٭…٭…٭
حضرتِ سیِّدُناخَلَف بن حَوشب رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ
حضرتِ سیِّدُناابوعبدالرحمٰن خَلَف بن حَوشب رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ تابعی بزرگ ہیں۔ آپ بہت مُہذب، پُروقار شخصیت کے مالک ہیں اور بڑی عمدہ گفتگو کرنے والے ہیں۔
اچھی تربیت کا صلہ:
(6413)…حضرتِ سیِّدُناابوراشد عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْوَاحِد بیان کرتے ہیں کہ میرے والد حضرتِ سیِّدُنا خَلَف بن حَوشب رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ کو پسند کیا کرتے تھے۔ ایک بار میں نے پوچھا:”اباجان! آپ انہیں اتنا پسند کیوں کرتے ہیں؟“والد صاحب نے فرمایا:”بیٹا!اس لئے کہ ان کی پرورش بہت اچھی ہوئی اور وہ ہمیشہ اچھی تہذیب پر عمل پیرا رہے۔“
حضرتِ سیِّدُناابوراشد عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْوَاحِد فرماتے ہیں کہ حضرتِ سیِّدُناخلف بن حوشب رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ کی کنیت ابومَرزُوق تھی۔ حضرتِ سیِّدُناربیع عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْبَدِیْع نے ان سے کنیت تبدیل کرنے کو کہا تو آپ
مـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــدینـــہ
…بخاری،کتاب المحاربین من اھل الکفروالردة،باب قذف العبید،۴/ ۳۵۴،حدیث:۶۸۵۸
2…نسائی،کتاب البیوع،باب بیع الدرھم بالدرھم،ص۷۳۷،حدیث:۴۵۷۸