Brailvi Books

حِلْیَۃُ الْاَوْلِیَاء وَطَبَقَاتُ الْاَصْفِیَاء(جلد:5)ترجمہ بنام اللہ والوں کی باتیں
93 - 531
 پر مٹی لگی ہوئی تھی۔ آپ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے اسے چار لوگوں  یعنی حضرتِ سیِّدُنااقرع بن حابس، حضرتِ سیِّدُنا عُیَیْنَہ بن بدر،حضرتِ سیِّدُنا زید الخلیل اور حضرتِ سیِّدُنا عَلقَمہ بن عُلاثہ یا حضرتِ سیِّدُنا عامر بن طُفیل رِضْوَانُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہِمْ اَجْمَعِیْن میں تقسیم فرمادیا۔ اس دوران دھنسی ہوئی آنکھیں، پھولے ہوئے نتھنے، گھنی داڑھی، گنجاسر اور پائنچے چڑھائے ایک شخص کھڑا ہو کر کہنے لگا:”اے محمد!انصاف کیجئے، اللہ عَزَّ  وَجَلَّ کی قسم! آپ نے آج انصاف نہیں کیا۔“اللہ عَزَّ  وَجَلَّ کے محبوب صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے ارشاد فرمایا:”کیا تم مجھے امانت دار نہیں سمجھوگے حالانکہ میں آسمان والوں کا بھی امین ہوں، میرے پاس صبح وشام آسمان سے خبریں آتی ہیں۔“صحابَۂ کرام عَلَیْہِمُ الرِّضْوَان نے عرض کی:”یارسولَ اللہ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم ہم اسے قتل نہ کر دیں؟“ارشاد فرمایا:”نہیں! شاید یہ نماز پڑھتا ہو۔“عرض کی:”بہت سے نمازی ایسے ہوتے ہیں کہ جو ان کی زبان پر ہوتا ہے وہ دل میں نہیں ہوتا۔“ارشاد فرمایا:”مجھے لوگوں کے دلوں پر سختی کا حکم نہیں دیا گیا۔“جب وہ شخص چلا گیا تو آپ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے ارشاد فرمایا:”اس کی پشت سے ایسی قوم نکلے گی جو قرآن پڑھے گی لیکن قرآن ان کے حلق سے نہیں اترے گا، یہ  دین سے ایسے نکل جائیں گے جیسے تیر شکار کے جسم کو چیرکر نکل جاتا ہے۔ اگر میں انہیں پاؤں تو ضرور قتل کروں گا۔“(1)
	حضرتِ سیِّدُناابوسعیدخدری رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ سے مروی ہےکہ حضرتِ سیِّدُناعلیُّ المرتضٰیکَرَّمَ اللہُ تَعَالٰی وَجْہَہُ الْکَرِیْم نے بارگاہِ رسالت میں ایک صندوق میں سونا بھیجا تو پیارے آقا، مدینے والے مصطفٰے صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے اسی دن اسے چار افراد حضرت اَقْرَع بن حابس، حضرت عُیَیْنَہ بن بَدر، حضرت زید الخلیل اورحضرت عَلقمہ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُمْ میں تقسیم فرمادیا، قریش اور انصار ناراض ہو کر کہنے لگے:”آپ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے نجد کے سرداروں کودیا اور ہمیں چھوڑ دیا۔“ارشاد فرمایا:”میں نے انہیں دل جوئی کے لئے دیا۔“اس سےآگےپچھلی حدیث پاک کےالفاظ ذکرکئےاورآخرمیں یہ فرمانِ مصطفٰےذکرکیاکہ ”میں انہیں قوم عاد کی طرح قتل کر دوں گا۔“(2)
مـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــدینـــہ
…بخاری،کتاب المغازی،باب بعث علی بن ابی طالب ...الخ،۳/ ۱۲۳،حدیث:۴۳۵۱
2…بخاری،کتاب التوحید،باب قول اللّٰہ :تعرج الملائكة والروح الیہ،۴/ ۵۴۹،حدیث:۷۴۳۲