Brailvi Books

حِلْیَۃُ الْاَوْلِیَاء وَطَبَقَاتُ الْاَصْفِیَاء(جلد:5)ترجمہ بنام اللہ والوں کی باتیں
90 - 531
نے بارگاہِ رسالت میں عرض  کی:”یارسولَ اللہ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم! میں جہاد کرنا چاہتا ہوں۔“آپ نے استفسار فرمایا:”کیا تمہارے ماں باپ زندہ ہیں؟“ عرض کی:”جی ہاں۔“ارشاد فرمايا:”تمہارا جہاد ان کی خدمت میں ہے۔“(1)
ہرحال میں حمد الٰہی کا انعام:
(6398)…حضرتِ سیِّدُنا عبداللہبن عباس رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ سے روایت ہے اللہ عَزَّ  وَجَلَّ کے محبوب، دانائے غیوب صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے ارشاد فرمایا:جنت کے لئے سب سے پہلے ان لوگوں کو پکارا جائے گا جو خوشحالی اور تنگدستی میں کثرت سے اللہ عَزَّ  وَجَلَّ کی حمد وثنا کرتے ہیں۔(2)

٭…٭…٭…٭…٭…٭

حضرتِ سیِّدُناعبدالرحمٰن بن ابو نُعم رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ
	حضرتِ سیِّدُناعبدالرحمٰن بن ابونُعمرَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہتابعی بزرگ ہیں۔ آپ باعمل، مسلسل روزے رکھنے والے اور عبادت گزار ہیں۔ آپ نے پےدرپے روزے قرب ِخداوندی کے لئے رکھے اور عبادات ونیک اعمال قبولیت کے لئے اپنائے۔
مسلسل15 دن نفل روزے:
(6399)…حضرتِ سیِّدُناعطاء بن سائِب رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ بیان کرتے ہیں کہ حضرتِ سیِّدُنا عبدالرحمٰن بن ابونعم رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ مسلسل15دن اس طرح روزے رکھتے کہ درمیان میں کچھ کھاتے نہ پیتے۔
(6400)…حضرتِ سیِّدُناعبدالملک بن ابوسُلیمان عَلَیْہِ رَحْمَۃُ الرَّحْمٰن بیان کرتے ہیں کہ ہم سفرِحج میں حضرتِ سیِّدُنا عبدالرحمٰن بن ابونُعم رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ کے ساتھ تھے۔ آپ غمگین آواز سے تلبیہ پڑھ رہے تھے۔ احرام 
مـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــدینـــہ
…بخاری،کتاب الجھاد والسیر،باب الجھاد باذن الابوین،۲/ ۳۱۰،حدیث:۳۰۰۴
2…معجم کبیر،۱۲/ ۱۵،حدیث:۱۲۳۴۵