Brailvi Books

حِلْیَۃُ الْاَوْلِیَاء وَطَبَقَاتُ الْاَصْفِیَاء(جلد:5)ترجمہ بنام اللہ والوں کی باتیں
89 - 531
نماز کا پسندیدہ حصہ:
(6389)…حضرتِ سیِّدُنا عبداللہبن ابی اوفیٰ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ بیان کرتے ہیں کہ تاجدارِ انبیا صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے ارشاد فرمایا:ہر چیز کا منتخب وپسندیدہ حصہ ہوتاہے اور نماز کا پسندیدہ حصہ”تکبیرِاُولیٰ“ہے۔(1)
(6390)…حضرتِ سیِّدُناابوطُفيل رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ سے مروی ہے کہ رسول اکرم، نورِ مجسَّم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے ارشاد فرمایا:”روحیں(عالَم ارواح میں)فوج کی طرح جمع ہیں جن کے مابین وہاں آشنائی ہوگئی ان  کے درمیان یہاں الفت ہوگی اور جو وہاں ایک دوسرے سے ناواقف رہیں وہ یہاں بھی ناواقف رہیں گی۔“(2)
(6391)…حضرتِ سیِّدَتُنا اُم سَلَمہ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہَا فرماتی ہیں:حضور نبیِّ کریم،رَءُوْفٌ رَّحیم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم موئے زیرِناف کی صفائی کے لئے نورہ(یعنی بال صاف کرنے کا سفوف) اپنے مبارک ہاتھوں سے لگاتے تھے۔(3)
جنت کی خوشخبری:
(6392)…حضرتِ سیِّدُناابوذَرغِفاری رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ بیان کرتے ہیں کہ تاجدارِ کائنات، شاہِ موجودات صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے مجھ سے ارشاد فرمایا:ابوذر! لوگوں کو خوشخبری سنا دو کہ جس نے ”لَا اِلٰہَ اِلَّا الله“کہا وہ جنت میں داخل ہوگا۔(4)
(6393)…حضرتِ سیِّدُنازيد بن اَرقمرَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ بیان کرتے ہیں کہ پیارے آقا، مدینے والے مُصْطفٰے صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنے ارشاد فرمایا:”اللہ عَزَّ  وَجَلَّ جس نبی کو مبعوث فرماتا ہے وہ اپنے سے پہلے نبی کے مقابلے میں آدھی عُمْر پاتا ہے۔“(5)
(97-96-95-6394)…حضرتِ سیِّدُنا عبداللہ بن عَمرو رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ سے روایت ہے کہ ایک شخص 
مـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــدینـــہ
…شعب الایمان،باب فی الصلوات،فصل المشی الی المساجد،۳/ ۷۳ ،حدیث: ۲۹۰۸ عن ابی ھریرة
2…بخاری،کتاب احادیث الانبیاء،باب الارواح جنود مجندة،۲/۴۱۳ ،حدیث:۳۳۳۶عن عائشة
3…ابن ماجہ ،کتاب الادب،باب الاطلاء بالنورة،۴/ ۲۲۶،حدیث:۳۷۵۲
4…مسند طیالسی،احادیث ابی ذر الغفاری،ص۶۰،حدیث:۴۴۴
5…معجم کبیر،۵/ ۱۷۱،حدیث:۴۹۸۶