سے حضورنبیِّ کریم،رءُوفٌ رحیمصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کا کوئی وعدہ ہو وہ کھڑا ہو جائے۔“حضرت جابر رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ فرماتے ہیں کہ میں نے کھڑے ہو کر عرض کی:”رسولُ اللہ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے مجھ سے وعدہ فرمایا تھا۔“انہو ں نے پوچھا:”کیا وعدہ فرمایا تھا؟“میں نے کہا کہ آپ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے تین مرتبہ لَپْ بھر کرارشادفرمایاتھا:”اگراللہ عَزَّ وَجَلَّ نے مجھے مال دیاتو میں تمہیں اتنا دوں گا۔“چنانچہ آپ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ نے اپنے دونوں ہاتھ پھیلائے اور مجھے لَپْ بھر اتنا ہی دیا جتنے کامصطفٰےجانِ رحمت صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے فرمایا تھا۔(1)
سیرتِ رسول کی ایک جھلک:
(6374)…حضرتِ سیِّدُناانس بن مالک رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ فرماتے ہیں کہ پیارے مُصْطفٰےصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم اونی لباس پہنتے، زمین پرسوتے، زمین پر گرجانے والی چیز اُٹھاکرکھالیتے، درازگوش پر سواری فرماتے، اپنی سواری پرپیچھے بٹھالیتے، بکری کی ٹانگیں باندھ کر دودھ دوہتے اور دعوت دینے والے کی دعوت قبول فرما لیتے۔
(6375)…امیرالمؤمنین حضرتِ سیِّدُناعلیُّ المرتضٰیکَرَّمَ اللہُ تَعَالٰی وَجْہَہُ الْکَرِیْم سے روایت ہے کہ رسولُ اللہ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے غزوۂ بدر کے دن مجھ سے اور امیرالمؤمنین حضرت ابوبکرصدیقرَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ سے ارشاد فرمایا:”تمہاری دائیں جانب جبرئیل عَلَیْہِ السَّلَام اور بائیں جانب میکائیل عَلَیْہِ السَّلَام تھے اور ایک بہت بڑے فرشتے اسرافیل عَلَیْہِ السَّلَام بھی صف میں موجودتھے۔“(2)
والدین کے حقوق:
(6376)…حضرتِ سیِّدُناانس بن مالک رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ سے روایت ہے کہ ایک شخص سرکارِ مَکۂ مکرَّمہ، سلطانِ مدینہ مُنَوَّرہ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کی خدمت میں جہاد کی اجازت لینے حاضر ہوا۔ آپ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے استفسارفرمایا:”کیاتمہارے والدین زندہ ہیں؟“اس نے عرض کی:”جی ہاں۔“آپ نے ارشاد
مـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــدینـــہ
…بخاری،کتاب فرض الخمس،باب ومن الدلیل علی ان الخمس للنوائب المسلمین،۲/ ۳۵۴،حدیث:۳۱۳۷
مسلم،کتاب الفضائل باب ما سئل رسول الله...الخ ،ص۱۲۶۶،حدیث:۲۳۱۴
2…مستدرک حاکم،کتاب معرفة الصحابة،باب جمع النبی اھل بیتہ...الخ،۴/ ۱۰۶،حدیث:۴۷۰۹