Brailvi Books

حِلْیَۃُ الْاَوْلِیَاء وَطَبَقَاتُ الْاَصْفِیَاء(جلد:5)ترجمہ بنام اللہ والوں کی باتیں
83 - 531
وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کی ظاہری حیات میں کسی کو قتل کیا گیا لیکن قاتل کا معلوم نہ ہوسکا، جب یہ معاملہ بارگاہِ رسالت میں پیش ہوا تو آپ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے اللہ عَزَّ  وَجَلَّ کی حمد و ثنا کی اور ارشاد فرمایا:”لوگو! تمہارے درمیان ایک شخص قتل کیا گیا ہے مگر یہ معلوم نہ ہوسکا کہ اسے کس نے قتل کیا؟ اگر زمین وآسمان والے ایک مسلمان کے قتل میں شریک ہوجائیں تو اللہ عَزَّ  وَجَلَّ ان سب کو عذاب دے گا۔“(1) 
وتر کی رکعت تین ہیں:
(6370)…حضرتِ سیِّدُنا عبداللہ بن مسعود رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ نے فرمایا: معلّمِ کائنات، شاہِ موجودات صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنےوتر کی تین رکعات پڑھیں جس میں(آخری)رکوع سے قبل دعائے قنوت پڑھی۔(2) 
صبروالوں میں افضل کون؟
(6371)…حضرتِ سیِّدُنا عبداللہبن عمر رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُمَا سے روایت ہے کہ حضور نبیِّ کریم،رَءُوْفٌ رَّحیم صَلَّی  اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے ارشاد فرمایا:”لوگوں کے درمیان رہ کر ان سے پہنچنے والی تکالیف پر صبر کرنے والا مومن اس مومن سے افضل ہے جو لوگوں کے درمیان نہ رہے مگر ان کی تکالیف پر صبر کرے۔“(3)
(6372)…حضرتِ سیِّدُنا عبداللہبن عمر رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ روایت کرتے ہیں کہ اللہ عَزَّ  وَجَلَّ کے حبیب، حبیبِ لبیب صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے ارشاد فرمایا: جس نے مُشْتَرک غلام آزاد کیا وہ بقیّہ شریکوں کے حصے ادا کرے گا۔(4)
نائبِ رسول:
(6373)…حضرتِ سیِّدُناجابر بن عبداللہ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ بیان کرتے ہیں کہ ایک مرتبہ امیرالمؤمنین حضرتِ سیِّدُنا ابوبکرصدیق رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ کے پاس بَحرین سے مال آیا، آپ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ نے فرمایا:”جس
مـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــدینـــہ
…معجم کبیر،۱۲/۱۰۳،حدیث:۱۲۶۸۱
2…سنن کبری للبیھقی،کتاب الصلاة،باب من قال :یقنت فی الوتر قبل الرکوع،۳/۵۹،حدیث:۴۸۶۶عن ابن عباس
3…ترمذی، کتاب صفة القیامة، باب۵۵، ۴/ ۲۲۷، حدیث:۲۵۱۵
4…بخاری،کتاب العتق،باب اذا اعتق عبدا بین اثنین...الخ، ۲/ ۱۵۱،حدیث:۲۵۲۲