Brailvi Books

حِلْیَۃُ الْاَوْلِیَاء وَطَبَقَاتُ الْاَصْفِیَاء(جلد:5)ترجمہ بنام اللہ والوں کی باتیں
82 - 531
	حضرتِ سیِّدُنا حبیب بن ابوثابترَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ فرماتے ہیں کہ میرا نفس جس چیز کا مجھ سے مطالبہ کرتا ہے میں اسے کسی سے نہیں مانگتا بلکہ نفس سے کہتا ہوں: صبر کر حتّٰی کہ وہ چیز خود تیرے پاس آجائے۔
(6367)…(ب)حضرتِ سیِّدُنا سفیان عَلَیْہِ رَحْمَۃُ  الرَّحْمٰن سے روایت ہے کہ حضرت ِ سیِّدُنا حبیب بن ابوثابت رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ نے فرمایا: ہم نے علم حديث حاصل کرنا شروع کیا تو اس وقت ہماری کوئی  نیت نہیں تھی، بعد میں اللہ عَزَّ  وَجَلَّ نے ہمیں اس علم کی نیت مَرْحَمت فرمائی۔
(6368)…حضرتِ سیِّدُنااسلم مُنْقَری عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْوَ لِی کا بیان ہے کہ حضرتِ سیِّدُنا حبیب بن ابوثابت رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ بیان کرتے ہیں: حضرتِ سیِّدُنا یعقوب عَلَیْہِ السَّلَام اتنے ضعیف العمر ہو گئے تھے کہ ان کی اَبرو کپڑے سے اٹھائی جاتی تھیں، کسی نےپوچھا:”آپ کی یہ حالت کیسے ہوئی؟“فرمایا:”زمانے کی طوالت اور غموں کی کثرت سے۔“اللہ عَزَّ  وَجَلَّ نے ان کی طرف وحی فرمائی:”کیا آپ مجھ سے شکوہ کریں گے؟“آپ نے عرض کی:”اے میرے رب!مجھ سے  لغزش ہو گئی مجھے معاف فرما۔“
سیِّدُناحبیب بن ابو  ثابت رَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہکی مرویات
	حضرتِ سیِّدُنا حبیب بن ابوثابترَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ نے کئی صحابَۂ کرام سے احادیث روایت کی ہیں  جن میں حضرتِ سیِّدُنا عبداللہ بن عباس، حضرتِ سیِّدُنا عبداللہ بن عمر، حضرتِ سیِّدُناجابربن  عبداللہ، حضرتِ سیِّدُنا حكيم بن حِزام، حضرتِ سیِّدُناانس بن مالک، حضرتِ سیِّدُناابنِ ابی اوفیٰ اورحضرتِ سیِّدُنا ابوطُفيل رِضْوَانُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہِمْ اَجْمَعِیْن شامل ہیں۔
	نیزمتعدد تابْعینِ عظام آپ رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ سے احادیث روایت کرتے ہیں جن میں حضرتِ سیِّدُنا عطا٫، حضرتِ سیِّدُنا عبدالعزيز بن ابورَفيع، حضرتِ سیِّدُنا شيبانی، حضرتِ سیِّدُنا امام اَعمش اور فن ِحدیث کے ائمہ اوربڑے بڑے علما مثلاً حضرتِ سیِّدُنا سفیان ثَوری، حضرتِ سیِّدُنا مِسْعَر بن کِدام اور حضرتِ سیِّدُنا امام شُعبہ رَحِمَہُمُ اللہُ تَعَالٰی بھی آپ سے روایت کرتے ہیں۔
مومن کاقتل بڑا گناہ ہے:
(6369)…حضرتِ سیِّدُنا عبداللہ بن عباس رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ سے روایت ہےکہ رسولُ اللہ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ