Brailvi Books

حِلْیَۃُ الْاَوْلِیَاء وَطَبَقَاتُ الْاَصْفِیَاء(جلد:5)ترجمہ بنام اللہ والوں کی باتیں
80 - 531
شکرالٰہی پر ابھارنے والا عمل:
(6359)…حضرتِ سیِّدُناابو ہریرہ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ سے روایت ہے کہ معلّمِ کائنات، شاہِ موجودات صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے ارشاد فرمایا:”اپنے سے ادنیٰ کو دیکھو کیونکہ یہ عمل اس بات  پر اُبھارتا ہے کہ تم اللہ عَزَّ  وَجَلَّ کی نعمت کی ناقدری نہ کرو۔“(1)
بُرے ا شعار کی مذمت:
(6360)…حضرتِ سیِّدُناابو ہریرہ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ سے مروی ہے کہ نبیِّ رحمت صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے ارشاد فرمایا:”تم میں سے کسی کے پیٹ کا پیپ سے بھرجانا اس میں (بُرے)اشعار بھرے ہونے سے بہتر ہے۔“(2)
(6361)…حضرتِ سیِّدُناابو ہریرہ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ  روایت کرتے ہیں کہ مُصْطفٰے جانِ رحمت صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے ارشاد فرمایا:”جب کوئی بندہ اچھی طرح وضو کرے پھر نماز کے لئے جائے، اس کے علاوہ کوئی غرض نہ ہو تو اللہ عَزَّ  وَجَلَّ اس کے ہر قدم کے بدلے ایک درجہ بلند فرمائےگااورایک  گناہ مٹائےگا۔“(3)

٭…٭…٭…٭…٭…٭

حضرتِ سیِّدُناحبیب بن ابوثابت رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ
	حضرتِ سیِّدُناحبیب بن ابوثابت رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ تابعی بزرگ ہیں۔آپ بڑے عبادت گزار، راہِ خدا میں خرچ کرنے والے، مولائے رزَّاق پر توکل کرنے والے، علمائے کرام کی دعوت وضِیافت کرنےوالے اور بھٹکے ہوؤں کو راہِ راست پر لانے والے ہیں۔ آپ رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ نے عاجزی کر کے بلندی پائی اور فرمانبرداری کرکےفلاح  پائی۔
(6362)…حضرتِ سیِّدُناابویحییٰ قَتّات رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ فرماتے ہیں کہ میں حضرتِ سیِّدُنا حبیب بن ابوثابت 
مـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــدینـــہ
…ترمذی،کتاب صفة القيامة،باب:۵۸، ۴/ ۲۳۰،حدیث:۲۵۲۱
…بخاری،کتاب الادب،باب مایکرہ ان یکون الغالب علی الانسان...الخ،۴/ ۱۴۲،حدیث:۶۱۵۴عن ابن عمر
…مسلم،کتاب المساجد،باب فضل صلاة الجماعة وانتظار الصلاة،ص۳۳۳،حدیث:۶۴۹