جنتی جوانوں کے سردار:
(6352)…حضرتِ سیِّدُناعبداللہ بن مسعود رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہسے مروی ہے کہ نبیوں کے سلطان، رحمت عالمیان صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے ارشاد فرمایا:”حسن و حسین جنتی جوانوں کے سردار ہیں۔“(1)
(6353)…حضرتِ سیِّدُناعبداللہ بن مسعود رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ سے روایت ہے کہ مُصْطفٰے جانِ رحمت صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے ارشاد فرمایا:”علی کے چہرے کی طرف دیکھناعبادت ہے۔“(2)
(6354)…حضرتِ سیِّدُناعبداللہ بن مسعود رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ سے روایت ہے کہ پیارے آقا، مدینے والے مصطفٰے صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے ارشاد فرمایا:”سخی کی غلطی سے درگزر کرو کیونکہ جب وہ لغزش کرتا ہے تو اللہ عَزَّ وَجَلَّ اس کا ہاتھ تھام لیتا (یعنی اسے ہلاکت سے بچا لیتا)ہے۔“(3)
مومن اور کافرکا وقت نزع:
(6355)…حضرتِ سیِّدُناعبداللہ بن مسعود رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ سے روایت ہے کہ حضورنبیِّ پاک،صاحبِ لولاک صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے ارشاد فرمایا:”مومن کی روح پسینے کی طرح نکلتی ہے اور کافر کی روح گدھے کی سانس کی طرح نکلتی ہے، مومن برائی کرتاہے تو نزع کے وقت اس پرسختی کی جاتی ہے تاکہ برائی کا کفارہ ہو جائے اور کافر کوئی اچھا عمل کرتا ہے تو نَزع کے وقت اس پر آسانی کی جاتی ہے تاکہ اس کے اچھے عمل کا بدلہ ادا کردیا جائے۔“(4)
شانِ خاتونِ جنت:
(6356)…حضرتِ سیِّدُناعبداللہ بن مسعود رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ بیان کرتےہیں کہ حضرتِ سیِّدَتُنا فاطمۃ الزہرا رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہَا پر شادی والے دن کی صبح (حیا کی وجہ سے)لرزہ طاری تھا۔حضورِ اکرم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے ان
مـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــدینـــہ
…ترمذی،کتاب المناقب،باب مناقب ابی محمد الحسن بن علی...الخ،۵/۴۲۶،حدیث:۳۷۹۳
2…معجم کبیر،۱۰/ ۷۶،حدیث:۱۰۰۰۶
3…معجم اوسط،۱/ ۳۳۱،حدیث:۱۱۹۹
4…معجم کبیر،۱۰/ ۷۹،حدیث:۱۰۰۱۵