Brailvi Books

حِلْیَۃُ الْاَوْلِیَاء وَطَبَقَاتُ الْاَصْفِیَاء(جلد:5)ترجمہ بنام اللہ والوں کی باتیں
77 - 531
بیٹی کی اچھی تربیت:
(6348)…حضرتِ سیِّدُناعبداللہبن مسعود رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ سے روایت ہے کہ حضورِ اکرم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے ارشاد فرمایا:”جس کی بیٹی ہو، وہ اسے اچھے طریقے سے ادب سکھائے، اچھی تعلیم دے اور اللہ عَزَّ  وَجَلَّ کی دی گئی نعمتیں اُس پر خرچ کرے تو یہ بیٹی اس کےلئےآگ سےآڑ اور رُکاوٹ بن جائے گی۔“(1)
دعائے مصطفٰے:
(6349)…حضرتِ سیِّدُناعبداللہ بن مسعود رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ سے روایت ہےکہ نبیِّ پاک، صاحب ِلولاک صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے ایک شخص کو رُخصت کرتے ہوئے یوں دعادی:”اللہ عَزَّ  وَجَلَّ پرہیزگاری کو تمہارا رفیق سفر بنائے، تمہارے گناہ  بخش دے اور تمہیں بھلائی نصیب کرے۔“(2)
(6350)…حضرتِ سیِّدُناحذیفہ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ سے روایت ہے کہ دوجہاں کے مالک ومختار صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے ارشاد فرمایا:”حَرِیر(خالص ریشم) اور دِیباج(جس میں ریشم زیادہ ہو) نہ پہنو اور سونے چاندی کے برتنوں میں نہ پیو کیونکہ یہ دنیا میں کافروں  کے لئے ہیں اور آخرت میں تمہارے لئے۔“(3)
مومن کی پہچان:
(6351)…حضرتِ سیِّدُنا عبداللہ بن مسعود رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ سے روایت ہے کہ حضور نبیِّ کریم،رَءُوْفٌ رَّحیم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے ارشاد فرمایا:”مومن طعنہ باز، لعنت کرنے، فحش گوئی اور بےحیائی کی بات کرنے والا نہیں ہوتا۔“(4)
مـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــدینـــہ
…… کو دوسرے پر افضل کیا۔)“اور نہ اس حدیث کے خلاف کہ  اَنَا سَیِّدُوَلَدِ آدَم(یعنی میں اولاد ِآدم کا سردار ہوں) اپنی طرف سے گھڑ کر مسائل بیان نہ کرو، جو افضلیت قرآن یا حدیث سے ثابت  ہو وہ بیان کرو۔ (ماخوذ از مراٰۃ المناجیح، ۷/ ۵۷۶، ۵۷۸بتقدم وتاخر)
…معجم کبیر،۱۰/ ۱۹۷،حدیث:۱۰۴۴۷
2…معجم اوسط،۱/ ۲۹۰،حدیث:۱۰۲۷عن ابن عمر
3…بخاری،کتاب الاشربة،باب الشرب فی اٰنية الذھب،۳/ ۵۹۳،حدیث:۵۶۳۲
4…ترمذی،کتاب البروالصلة،باب ماجاء فی اللعنة،۳/ ۳۹۳،حدیث:۱۹۸۴