Brailvi Books

حِلْیَۃُ الْاَوْلِیَاء وَطَبَقَاتُ الْاَصْفِیَاء(جلد:5)ترجمہ بنام اللہ والوں کی باتیں
73 - 531
سیِّدُنا امام اَعمش اور جیّد صحابَۂ کرام:
	حضرتِ سیِّدُناامام اعمش رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ نےکثیر صحابَۂ کرام عَلَیْہِمُ الرِّضْوَان کا زمانہ پایا،حضرتِ سیِّدُنا عبداللہبن عمرکےانتقال اورحضرتِ سیِّدُناعبداللہبن زُبیررَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُمْکی شہادت کےوقت آپ کی عُمْر 13سال تھی،جب حضرتِ سیِّدُناجابربنعبداللہرَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ کا وصال ہوا تو آپ کی عمر 18سال تھی، حضرتِ سیِّدُنا ابن ابی اوفیٰ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ کے وصال کے وقت آپ کی عمر27سال تھی اور جب حضرتِ سیِّدُنا انس بن مالک رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ کا وصال ہوا تو آپ کی عمر33سال تھی۔ آپ نے مکّہ مکرمہ میں حضرتِ سیِّدُنا انس بن مالک رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ کی زیارت کی اور ان سے حدیث سماعت کی، حضرتِ سیِّدُنا ابن ابی اوفیٰ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ کو دیکھا اور ان سے بھی سماعت حدیث کا شرف حاصل کیا۔ آپ کی ولادت60سن ہجری میں ہوئی جس میں  حضرتِ سیِّدُنا امام حسین رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ کو شہید کیا  گیا اورآپ کاوصال148سن ہجری میں ہوا۔
سیِّدُناسلیمان اعمش رَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہ کی مرویات
	تابعین عظام کی ایک جماعت آپ سے احادیث روایت کرتی ہے ان میں حضرتِ سیِّدُنا سُليمان تيمی، حضرتِ سیِّدُنامحمدبن جُحادہ اورحضرتِ سیِّدُنااَبان بن تَغْلِب رَحِمَہُمُ اللہُ تَعَالٰی وغيرہم شامل ہیں۔
صحابی رسول کی نماز:
(6337)…حضرتِ سیِّدُناامام اعمش رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ فرماتے ہیں کہ میں نے حضرتِ سیِّدُناانس بن مالک رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ کو مسجدِ حرام میں نماز پڑھتے دیکھا، جب آپ رکوع سےسراٹھاتےتو کمر سیدھی کر لیتے حتّٰی کہ آپ کا پیٹ برابر ہوجاتا۔
(6338)…حضرتِ سیِّدُناامام اَعمشرَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہفرماتے ہیں کہ میں نے حضرتِ سیِّدُنا انس بن مالک رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ کو نماز پڑھتے ہوئےدیکھاہے۔
گناہ جھڑ نے کا نسخہ:
(6339)…حضرتِ سیِّدُناانس بن مالک رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ بیان کرتےہیں کہ میں مُصْطفٰے جانِ رحمتصَلَّی اللہُ تَعَالٰی