Brailvi Books

حِلْیَۃُ الْاَوْلِیَاء وَطَبَقَاتُ الْاَصْفِیَاء(جلد:5)ترجمہ بنام اللہ والوں کی باتیں
74 - 531
عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کے ساتھ سفر میں تھا،آپ خشک پتوں والے ایک درخت کےپاس تشریف لائے اور اپنے دستِ مبارک میں موجود لاٹھی اس پر ماری تو اس کے پتے جھڑنے لگے، پھر ارشاد فرمایا:”سُبۡحَانَ اللهِ وَالۡحَمۡدُ لِلهِ وَلَا اِلٰهَ اِلَّا اللهُ وَاللهُ اَكۡبَر“(یہ کلمات)گناہوں کو اس درخت کے پتوں کی طرح جھاڑدیتے ہیں۔(1)
ہلاکت کے اسباب:
(6340)…حضرتِ سیِّدُناانس بن مالک رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ سے روایت ہے کہ مُعَلِّمِ کائنات،شاہِ موجودات صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے ارشاد فرمایا:”مالک کے لئے ہلاکت ہے غلام کی وجہ سے، غلام کے لئے ہلاکت ہے مالک کی وجہ سے، طاقتور کے لئے ہلاکت ہے کمزور کی وجہ سے، کمزور کے لئے ہلاکت ہے طاقتور کی وجہ سے، مال دار کے لئے ہلاکت ہے فقیر کی وجہ سے اور فقیر کے لئے مال دار کی وجہ سے ہلاکت ہے۔“(2) 
نور کے 70پردے:
(6341)…حضرتِ سیِّدُناانس بن مالک رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ سے روایت ہے کہ ایک مرتبہ صاحب معراج صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے جبریل امین سے فرمایا:”تم نےرب عَزَّ  وَجَلَّ کو دیکھا ہے؟“انہوں نے عرض کی:”میرے اور رب  عَزَّ  وَجَلَّ کے درمیان نور کے 70پردے ہیں، اگر میں ان کے ذرا  بھی نزدیک ہوا تو جَل جاؤں گا۔“(3)
(6342)…حضرتِ سیِّدُناانس بن مالک رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ روایت کرتے ہیں کہ ایک صحابی رسول کا انتقال ہوگیا۔ کسی نے کہا:”تمہیں جنت کی خوشخبری ہو۔“سرور ِ کائنات، شاہِ موجودات صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے ارشاد فرمایا:”کیا تمہیں نہیں معلوم! شاید اس نے فضول گوئی کی ہو یا کسی چیز میں بخل کیا ہو جس نے اسے کچھ نفع نہ دیا(4)۔“(5)
مـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــدینـــہ
…ترمذی،کتاب الدعوات،باب :۹۷، ۵/ ۳۱۵،حدیث:۳۵۴۴، بتقدم وتاخر
2…مسندابی یعلی،مسند انس بن مالک،۳/۳۷۴،حدیث:۳۹۹۶
3…معجم اوسط،۵/ ۶،حدیث:۶۴۰۷
4…مطلب یہ ہے کہ فوری جنتی ہو­نے کا فیصلہ کسی کے لئے نہیں کیا جاسکتا ممکن ہے کہ اس شخص نے بےکار بات کی ہو یا مال یا علم میں بخل کیا ہو اس کے حساب میں گرفتار ہو جنت کا داخلہ اس کے حساب سے فراغت کے بعد میسر ہو۔(مراٰۃ المناجیح، ۶/ ۴۶۶)
5…ترمذی،کتاب الزھد،باب:۱۱، ۴/ ۱۴۲،حدیث: ۲۳۲۳، ”ینفعہ“بدلہ ”ینقصہ“