Brailvi Books

حِلْیَۃُ الْاَوْلِیَاء وَطَبَقَاتُ الْاَصْفِیَاء(جلد:5)ترجمہ بنام اللہ والوں کی باتیں
66 - 531
(6309)…حضرتِ سیِّدُناامام اَعمش رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ فرماتے ہیں:”حضرتِ مالک بن حارث عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْوَارِث نے کسی معاملے میں مجھ سے مدد طلب کی۔ میں پھٹے ہوئے جبے میں ان کے پاس چلاگیا۔ انہوں نے کہا:” کاش! آپ کوئی اور لباس پہن لیتے۔“میں نے کہا:”جاؤ!اللہ عَزَّ  وَجَلَّ تمہاری حاجت پوری کرے۔“حضرتِ سیِّدُنا مالک بن حارث عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْوَارِث مسجد میں یہ کہنا شروع ہوگئے:”میں اَعمش کے ساتھ غلام بن کر رہ گیا ہوں۔“
پہلی صف پانے کا جذبہ:
(6310)…حضرتِ سیِّدُنا ابراہیم بن عَرْعَرہ رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ فرماتے ہیں: حضرتِ سیِّدُنایحییٰ  بن قَطان عَلَیْہِ رَحْمَۃُ الْمَنَّان جب حضرتِ سیِّدُناامام اعمش رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ کا ذکر کرتے تو فرماتے:”وہ بہت عبادت گزار تھے اور نمازِ باجماعت اور پہلی صَف کی پابندی کیا کرتے تھے۔“آپ نے یہ بھی فرمایا:”حضرتِ سیِّدُنا امام اَعمش رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ اسلام کی نشانی تھے اور آپ دیوار کا سہارا لیتے لیتے پہلی صف تک پہنچ جایا کرتے تھے۔“
(6311)…حضرتِ سیِّدُناحَفْص بن غِیاث رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ فرماتے ہیں: حضرت سیِّدُناامام زیدبن علی عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْوَ لِی کےخروج کےوقتحضرتِ سیِّدُنا امام اعمش رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ سے کہا گیا:” کاش! آپ ان کےپاس چلے جاتے۔“آپ رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ نے فرمایا:”افسوس ہےتم پر، اللہ عَزَّ  وَجَلَّ کی قسم! میں کسی کو اپنی عزت کامحافظ نہیں سمجھتا تو اپنے دین کا کسی کو محافظ  کیسے سمجھوں؟“
کوفہ کے بہترین قاری و محدث:
(6312)…حضرتِ سیِّدُنا ہُشیم رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ نے فرمایا:میں نےکوفہ میں حضرتِ سیِّدُنا امام اعمش رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ سے بڑا قاری قرآن اوران سے زیادہ عمدگی سےاحادیث بیان کرنے والاکسی کو نہیں پایا ۔ 
(6313)…حضرتِ سیِّدُناامام اَعمش رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ فرماتے ہیں:موت آکرہی رہے گی اور اگر مجھے یہ پیسوں سے ملتی تو بھی اسے خریدلیتا۔
(6314)…حضرتِ سیِّدُناامام اعمشرَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہفرماتے ہیں:پہلے ہم بازاروالوں کو بُرا سمجھتے تھے جبکہ اب اُنہیں اچھا سمجھتے ہیں۔
(6315)…حضرتِ سیِّدُنا یحییٰ بن ابوزائدہ رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ بیان کرتے ہیں کہ حضرتِ سیِّدُنا امام اَعمش رَحْمَۃُ