Brailvi Books

حِلْیَۃُ الْاَوْلِیَاء وَطَبَقَاتُ الْاَصْفِیَاء(جلد:5)ترجمہ بنام اللہ والوں کی باتیں
57 - 531
کیا اور جب یہ کہتے سنو کہ تم نے بُرا کام کیا تو واقعی تم نےبُرا  کام کیا۔“(1)
منافق کی نشانی:
(6279)…حضرتِ سیِّدُناعبداللہبن مسعود رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ سے مروی ہے کہ آقائے دو جہان، سرورِ ذیشان صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے ارشاد فرمایا:”منافق کی نشانی یہ ہے کہ بات کرے تو جھوٹ بولے، وعدہ کرے تو پورا نہ کرے اور اس کے پاس امانت رکھوائی جائے تو خیانت کرے۔“(2)
سب سے زیادہ غیرت والا:
(6280)…حضرتِ سیِّدُناعبداللہبن مسعود رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ سے مروی ہے کہ اللہ عَزَّ  وَجَلَّ سے بڑھ کر غیرت والا کوئی نہیں اسی لئے اس نے بے حیائی کو حرام کیا اور اللہ عَزَّ  وَجَلَّ سے بڑھ کر حمد کو پسند کرنے والا کوئی نہیں اسی لئے اس نے اپنی حمد فرمائی۔(3)
(6281)…حضرتِ سیِّدُناعبداللہبن مسعود رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ فرماتے ہیں: ہم نماز میں”اَلسَّلَامُ عَلٰی رَبِّنَا“ کہا کرتے تھے، پھر ہمیں حکم دیا گیا کہ تم”اَلسَّلَامُ عَلَيْنَا وَعَلَى عِبَادِ اللهِ الصَّالِحِيْن“ کہا کرو کیونکہ  جب تم یہ  کہوگے تو تم نے زمین و آسمان والوں کو سلام کیا۔(4)
نماز میں بھولنے پر سجدہ سہو:
(6282)…حضرتِ سیِّدُناعبداللہ بن مسعود رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ فرماتے ہیں:حضور نبیِّ کریم،رَءُوْفٌ رَّحیم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے ہمیں نماز پڑھائی تو ایک رکعت زیادہ یا کم کردی، جب نماز سے فارغ ہوئے تو ہم نے عرض کی:”یارسولَ اللہ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم!کیا نماز میں کوئی نیا حکم آیا ہے؟“ارشاد فرمایا:”ایسی کوئی بات نہیں۔“ہم نے آپ کے عمل کا ذکرکیا تو آپ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے قبلے کی جانب مُڑکر دو سجدے کئے(5)
مـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــدینـــہ
…ابن ماجہ،کتاب الزھد،باب الثناء الحسن،۴/ ۴۷۹،حدیث:۴۲۲۳
2…بخاری،کتاب الادب، باب قول اللّٰہ تعالی:یاایھا الذین آمنوا اتقوا اللّٰہ…الخ،۴/۱۲۵،حدیث:۶۰۹۵عن ابی ھريرة
3…مسلم،کتاب التوبة،باب غيرة الله تعالٰی وتحريم الفواحش،ص۱۴۷۵،حدیث:۲۷۶۰بتقدم وتاخر
4…معجم کبیر،۱۰/ ۵۴،حدیث:۹۹۳۴
5…یہ واقعہ اس وقت کاہےجب نمازکلام کرنےسےفاسدنہ ہوتی تھی،چونکہ اس سوال و جواب کےباوجودنمازباقی…☜