سیِّدُنامنصور بن مُعْتَمِر رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہکی مرویات
آپ رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ نے حضرتِ سیِّدُنا انس بن مالك رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ سے احادیث روایت کی ہیں۔ حضرتِ سیِّدُنا ابن ابی اَوفٰی رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ کی زیارت سے مشرف ہوئے اور حضرتِ سیِّدُنا سفيان، حضرتِ سیِّدُنا ابووائل شقيق، حضرتِ سیِّدُنا زيد بن وہب، حضرتِ سیِّدُنا شَعبی، حضرتِ سیِّدُنا رِبْعی، حضرتِ سیِّدُنا خَیثَمہ، حضرتِ سیِّدُنا سعد بن ابوعبيدہ اور حضرتِ سیِّدُنا اَبُوالْبَخْتَرِی رَحِمَہُمُ اللہُ تَعَالٰی سے بھی روایتیں لی ہیں۔ آپ سے تابعين کی ایک جماعت نے روایات لی ہیں جن میں حضرتِ سیِّدُنا سليمان تَيمی، حضرتِ سیِّدُناامام اَعمش، حضرتِ سیِّدُنا ايوب سَخۡتِيَانِی، حضرتِ سیِّدُنا محمد بن جُحادہ، حضرتِ سیِّدُنا حصين جبکہ مشہور ائمہ اور علما میں حضرتِ سیِّدُنا سفيان ثَوری، حضرتِ سیِّدُنا مسعر بن كدام اور حضرتِ سیِّدُنا شُعبہ بن حجاج رَحِمَہُمُ اللہُ تَعَالٰی شامل ہیں۔
صِدِّیق اورکَذاب:
(6277)…حضرتِ سیِّدُناعبداللہبن مسعود رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ سے روایت ہے:خلق کے رَہْبَر، محبوبِ ربِّ اکبر صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے ارشاد فرمایا:”بندہ ہمیشہ سچ بولتااور سچ کی کوششوں میں لگا رہتا ہے حتّٰی کہ وہ اللہ عَزَّ وَجَلَّ کے نزدیک صدیق لکھ دیا جاتا ہے اور بندہ ہمیشہ جھوٹ بولتااور جھوٹ کی کوششوں میں لگا رہتا ہے حتّٰی کہ وہ اللہ عَزَّ وَجَلَّ کے نزدیک کذّاب(کثرت سےجھوٹ بولنےوالا) لکھ دیا جاتا ہے۔“(1)
حضرتِ سیِّدُناصالح بن موسٰی طَلحی عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْوَ لِی نے اپنی روایت میں اتنا مزید بیان کیا ہے کہ سچائی نیکی کی طرف لے جاتی ہے، نیکی ایمان کی طرف اور ایمان جنت میں لے جاتا ہے۔(2)
اچھے بُرے عمل کی دلیل:
(6278)…حضرتِ سیِّدُناعبداللہبن مسعود رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ سے روایت ہے کہ ایک شخص نبیِّ رحمت، شَفیعِ اُمت صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کی بارگاہ میں حاضر ہو کر عرض گزار ہوا:”مجھے کیسے علم ہوگا کہ میرا عمل اچھاہےیا بُرا؟“ارشادفرمایا:”جب تم اپنےپڑوسیوں کویہ کہتےسنوکہ تم نےاچھاکام کیاتوواقعی تم نےاچھاکام
مـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــدینـــہ
…مسندطیالسی،ما اسند عبد اللّٰہ بن مسعود،ص۳۳،حدیث:۲۴۷
2…بخاری،کتاب الادب،باب قول اللّٰہ تعالٰی:یاایھا الذین آمنوا اتقوا اللّٰہ…الخ،۴/۱۲۵،حدیث:۶۰۹۴بتغیرقلیل