Brailvi Books

حِلْیَۃُ الْاَوْلِیَاء وَطَبَقَاتُ الْاَصْفِیَاء(جلد:5)ترجمہ بنام اللہ والوں کی باتیں
49 - 531
 کسی قوم سے محبت رکھتا ہے مگر ان سے ملا نہیں۔“حضورنبیِّ اَکرم، نورِمجسَّم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے ارشاد فرمایا:”اَلۡمَرۡءُ مَعَ مَنۡ اَحَبَّ یعنی انسان جس سے محبت کرتا ہے (قیامت میں)اسی کے ساتھ ہوگا۔“(1)
(6247)…حضرتِ سیِّدُناعبدالرحمٰن بن ابولیلیٰرَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ سے مروی ہے کہ حضرتِ سیِّدُنا فاروق اعظم رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ نے فرمایا: جمعہ، عیدالفطر، عیدُالاَضحیٰ اور مسافر کی نماز دو دو رَکعات ہیں۔ یہ بغیر کسی کمی کے مکمل ہیں اور یہی اللہ عَزَّ  وَجَلَّ کے  نبی صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کاحکم ہے۔
(6248)…حضرتِ سیِّدُنا اُبَی بن کعب رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ سے مروی ہے کہ حضور سیِّدُالمرسلین صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم قبیلہ بنی غِفار کے تالاب کے پاس تھے کہ جبرئیل امین عَلَیْہِ السَّلَام حاضرہو کر عرض گزار ہوئے: یارسولَ اللہ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم!اللہ عَزَّ  وَجَلَّ آپ کوحکم دیتا ہے کہ قرآنِ مجید ایک قرأت پر تلاوت کیجئے مگر آپ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے (اُمت پر آسانی کے لئے)ایک سے زیادہ قرأتوں کی درخواست کی یہاں تک کہ قرآنِ کریم سات قرأتوں میں پڑھنے کی اجازت دےدی گئی۔
عرب کے سردار:
(6249)…حضرتِ سیِّدُناامام حسین رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ سے روایت ہے کہ رسولُ اللہ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے ایک بار حضرت انس رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ کو مخاطب کرکے ارشاد فرمایا:”اے انس! بےشک علی عرب کے سردار ہیں۔“یہ سن کر اُمُّ المؤمنین حضرتِ سیِّدَتُنا عائشہ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہَا نے عرض کی:”کیا آپ عرب کے سردار نہیں؟“ارشاد فرمایا:”میں تمام اولادِ آدم کا سردار ہوں اور علی عرب کے سردار ہیں ۔“(2)
(6250)…امیرالمؤمنین حضرتِ سیِّدُنا علیُّ المرتضٰیکَرَّمَ اللہُ تَعَالٰی وَجْہَہُ الْکَرِیْم سے مروی ہے:رسولُ اللہ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے ایک شخص کو امیر مقرر کرکے ایک لشکر روانہ فرمایا اور حکم دیا کہ امیر کی اطاعت کرنا۔ امیرِ لشکر نے آگ جلائی اور حکم دیا کہ اس میں کود جاؤ، کچھ لوگ ایسا کرنے لگے تھے کہ بعض نے انکار کرتے ہوئے 
مـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــدینـــہ
…بخاری،کتاب الادب،باب علامة حب الله،۴/ ۱۴۷ ،حدیث:۶۱۶۹ عن عبداللّٰہ بن مسعود
	ترمذی،کتاب الزھد،باب ماجاء ان المرء مع من احب،۴/ ۱۷۳،حدیث: ۲۳۹۴
2…معجم کبیر،۳/ ۸۸،حدیث:۲۷۴۹عن حسن بی علی