ہم رب عَزَّ وَجَلَّ کی رحمت کے منتظر ہیں:
(6244)…حضرتِ سیِّدُناعبداللہ بن مسعود رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ بیان کرتے ہیں کہ نبیوں کے سُلطان، رحمتِ عالمیان صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کے پاس ایک مہمان آیا تو آپ نے کسی کو اَزواجِ مُطہَّرات کے پاس کھانا لینے بھیجا۔ اس نے کسی کے پاس کچھ نہ پایا۔ اللہ عَزَّ وَجَلَّ کے حبیب، حبیبِ لبیب صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے بارگاہِ الٰہی میں دعا کی:”اے اللہ عَزَّ وَجَلَّ! میں تجھ سے تیرے فضل اور رحمت کا سوال کرتا ہوں تو ہی مالک ہے۔“اتنے میں بھنی ہوئی بکری بارگاہِ رسالت میں تحفۃً پیش کی گئی۔ آپ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے ارشاد فرمایا:”یہ اللہ عَزَّ وَجَلَّ کا فضل ہے اور ہم اس کی رحمت کے منتظر ہیں۔“(1)
رب تعالیٰ سے کوئی عمل پوشیدہ نہیں:
(6245)…حضرتِ سیِّدُنا عبداللہ بن مسعود رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ سے روایت کرتے ہیں:حضورنبیِّ اَکرم، نورِمجسَّم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے ارشاد فرمایا: جو چاہو چھپا لو۔ خدا کی قسم! جب کوئی بندہ یا بندی چھپ کر عمل کرتا ہے اللہ عَزَّ وَجَلَّ اس پر پَردہ ڈال دیتا ہے، اگر وہ عمل اچھا ہو تو بھلائی کا پردہ ڈالتا ہے اور بُرا ہو تو بُرائی کا پردہ ڈال دیتا ہے حتّٰی کہ تم میں سے کوئی نیک عمل70پردوں میں بھی کرے تو اللہ عَزَّ وَجَلَّ اس کا نیک عمل ظاہر فرمادے گا یہاں تک کہ لوگ اس کے نیک عمل کی تعریف کریں گے، اسی طرح اگر کوئی برا عمل 70پردوں میں بھی چُھپ کر کرے تو اللہ عَزَّ وَجَلَّ اس کا برا عمل ظاہر فرما دے گا یہاں تک کہ لوگ اس کے بُرے عمل کے متعلق باتیں کریں گے۔(2)
اچھوں سے محبت کرو:
(6246)…حضرتِ سیِّدُناصفوان بن عسَّال رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ بیان کرتے ہیں کہ ایک اعرابی رسولُ اللہ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کی خدمت میں حاضرہوکرعرض گزارہوا:”یارسولَاللہ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم! ایک شخص
مـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــدینـــہ
…معجم کبیر،۱۰/ ۱۷۸،حدیث:۱۰۳۷۹
2…معجم کبیر،۲/ ۱۷۱،حدیث:۱۷۰۲مختصرًا، عب جندب بن سفیان