Brailvi Books

حِلْیَۃُ الْاَوْلِیَاء وَطَبَقَاتُ الْاَصْفِیَاء(جلد:5)ترجمہ بنام اللہ والوں کی باتیں
50 - 531
کہا:(ایمان لاکر)ہم نے آگ ہی سے تو چھٹکارا حاصل کیا ہے۔ پھر انہوں نے بارگاہِ رسالت میں حاضر ہوکر سارا معاملہ عرض کیا تو آپ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے ارشاد فرمایا: اگر یہ آگ میں کود جاتے تو قیامت تک اسی میں رہتے کیونکہ اللہ عَزَّ  وَجَلَّ کی نا فرمانی میں کسی کی اطاعت جائز نہیں، اطاعت صرف نیکی میں ہے۔(1) 
(6251)…حضرتِ سیِّدُناعبداللہ بن مسعود رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ سے روایت ہے کہ رسولُ اللہ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے ارشاد فرمایا:” وہ ہم میں سے نہیں جو گال پیٹے، گریبان پھاڑے  اور دورِجاہلیت کی پکار پکارے۔“(2)
شام کے وقت کی ایک دعا:
(6252)…حضرتِ سیِّدُناعبداللہ بن مسعود رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ سے روایت ہے کہ جب شام ہوتی تو رسولُ اللہ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم یہ پڑھا کرتے:”اَمْسَيْنَا واَمْسَى الْمُلْكُ لِلهِ وَالْحَمْدُ لِلهِ وَلَا اِلٰهَ اِلَّا اللهُ وَحْدَهٗ لَا شَرِيْكَ لَهٗ یعنی ہم نے اور تمام جہاں والوں نے اللہ عَزَّ  وَجَلَّ کے لئے شام کی، تمام تعریفیں اللہ عَزَّ  وَجَلَّ کے لئے ہیں جس کے سوا کوئی معبود نہیں، وہ اکیلا ہے، اس کا کوئی  شریک نہیں۔“
	حضرتِ سیِّدُناحسن بن عُبَـیْدُاللہ رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ بیان کرتے ہیں: ہمیں حضرتِ سیِّدُنا زُبید اِیامی قُدِّسَ سِرُّہُ السَّامِی نے بیان کیا کہ انہوں نے حضرتِ سیِّدُنا ابراہیم نخعی عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْقَوِی سے اس دعا میں یہ اضافہ بھی یاد کیا ہے”لَهُ الْمُلْكُ وَلَهُ الْحَمْدُ وَهُوَ عَلٰى كُلِّ شَيْءٍ قَدِيرٌاَللّٰهُمَّ اِنّی اَسْاَلُكَ خَيْرَ هٰذِهِ اللَّيْلَةِ وَخَيْرَ مَا بَعْدَهَا وَاَعُوذُ بِكَ مِنْ شَرِّ هٰذِهِ اللَّيْلَةِ وَشَرِّ مَا بَعْدَهَا اللّٰهُمَّ اِنِّی اَعُوذُ بِكَ مِنَ الْكَسَلِ وَسُوْ ءِ الْكِبَرِ اللّٰهُمَّ اِنِّی اَعُوذُ بِكَ مِنْ عَذَابِ النَّارِ وَعَذَابِ الْقَبْر یعنی تمام تعریفیں اور بادشاہت اسی کے لئے ہیں اور وہ ہر چیز پر قادر ہے۔ اے اللہ عَزَّ  وَجَلَّ! میں تجھ سے اِس رات اور اس کے بعد کی خیر کا سوال کرتا ہوں اور اِس رات اور اس کے بعد کے شر سے تیری پناہ چاہتا ہوں۔ اے اللہ عَزَّ  وَجَلَّ! میں عمل میں سستی اور تکبر کی برائی سے تیری پناہ مانگتا ہوں ۔اے اللہ عَزَّ  وَجَلَّ! میں قبر اور دوزخ کے عذاب سے تیری پناہ چاہتا ہوں۔“
مـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــدینـــہ
…بخاری،کتاب اخبار الآحاد،باب ماجاء فی اجازة خبر الواحد…الخ،۴/۴۹۲،حدیث: ۷۲۵۷
	ابو داود،کتاب الجھاد،باب فی الطاعة،۳/ ۵۷،حدیث:۲۶۲۵
2…بخاری،کتاب الجنائز،باب لیس منا من شق الجیوب،۱/ ۴۳۸ ،حدیث:۱۲۹۴