Brailvi Books

حِلْیَۃُ الْاَوْلِیَاء وَطَبَقَاتُ الْاَصْفِیَاء(جلد:5)ترجمہ بنام اللہ والوں کی باتیں
47 - 531
(40-6239)…حضرتِ سیِّدُناعبداللہ بن مسعود رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ بیان کرتے ہیں کہ مُصْطفٰے جانِ رحمت صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے ارشاد فرمایا:”اللہ عَزَّ  وَجَلَّ نےجس طرح رزق تقسیم فرمایا ہے اسی طرح تمہارے اخلاق کو بھی تقسیم فرمایا ہے، اللہ عَزَّ  وَجَلَّ دنیا اسے بھی عطا کرتا ہےجسے پسند فرماتاہے اور اسے بھی جسے پسند  نہیں فرماتا لیکن آخرت صرف اپنے پسندیدہ بندے کو ہی عطا فرماتا ہے۔“(1) 
	حضرتِ سیِّدُنا محمد بن طلحہ رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ نے حضرتِ سیِّدُنا زُبید اِیامی قُدِّسَ سِرُّہُ السَّامِی سے یہی حدیث روایت کی ہے مگر اس میں یہ الفاظ زائد ہیں:جو مال خرچ کرنے کاحوصلہ  نہ پائے، دشمن کے خوف سے جہاد نہ کرے اور مشقت کے سبب شب بیداری نہ کرسکے اُسے چاہئے کہ ان کلمات کی کثرت کرے:”سُبۡحَانَ اللهِ  وَ الۡحَمۡدُ لِلهِ وَلَا اِلٰہَ اِلَّا اللهُ وَاللهُ اَکۡبَر۔“
افضل عبادت:
(42-6241)…حضرتِ سیِّدُناعبداللہ بن مسعود رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ سے روایت ہے کہ حضورِ اکرم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے ارشاد فرمایا:رات کی نماز کو دن کی نماز پر ایسی ہی فضیلت ہے جیسی پوشیدہ صدقے کو علانیہ صدقے پرہے۔(2)
(6243)…حضرتِ سیِّدُناعبداللہ  بن مسعود رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ نے یہ آیتِ مبارکہ تلاوت کی:
وَاٰتَی الْمَالَ عَلٰی حُبِّہٖ ذَوِی الْقُرْبٰی وَ الْیَتٰمٰی (پ۲،البقرة:۱۷۷)	ترجمۂ کنز الایمان: اور اللہ کی محبت میں اپنا عزیز مال دے رشتہ داروں اور یتیموں(کو)۔
	پھر ارشاد فرمایا:تمہیں چاہئے کہ تندرستی اوربخل کےوقت صدقہ کروجبکہ تمہیں مال داری کی امیداور فقروفاقہ کاڈرہو۔
مـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــدینـــہ
……تھےجیساکہاللہ عَزَّ  وَجَلَّنےآپ کوحکم فرمایا: یٰۤاَیُّہَا النَّبِیُّ جٰہِدِ الْکُفَّارَ وَ الْمُنٰفِقِیۡنَ وَ اغْلُظْ عَلَیۡہِمْ ؕ (پ۲۸،التحریم:۹) ترجمۂ کنزالایمان: اےغیب بتانے والے (نبی) کافروں پر اور منافقوں پر جہاد کرو اور ان پر سختی فرماؤ۔لہٰذا آپ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کا مختلف اسباب کی وجہ سے غضب  فرمانا حکم الٰہی کی تعمیل میں تھا۔ (المواھب اللدنیه،المقصد الثالث، الفصل الثانی،۲/ ۸۷)
…مستدرک حاکم،کتاب الایمان،باب ان اللّٰہ لا یعطی الایمان الا من یحب،۱/ ۱۹۳ ،حدیث:۱۰۲بتغیر قلیل
2…معجم کبیر،۱۰/۱۷۹،حدیث:۱۰۳۸۲