Brailvi Books

حِلْیَۃُ الْاَوْلِیَاء وَطَبَقَاتُ الْاَصْفِیَاء(جلد:5)ترجمہ بنام اللہ والوں کی باتیں
43 - 531
داداجان نے ایک باندی کے پاس بانسری دیکھی تو اس کے دو ٹکڑے کر دئیے اور ایک باندی کے پاس دف دیکھا تو اسے بھی توڑدیا۔
افضل عمل:
(6227)…حضرتِ سیِّدُنایحییٰ بن کثیر رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ بیان کرتے ہیں کہ میں نے حضرتِ سیِّدُنا زُبید ایامی قُدِّسَ سِرُّہُ السَّامِی کو خواب میں دیکھ کر پوچھا:”اے ابوعبدالرحمٰن! آپ کہاں جا رہے ہیں؟“فرمایا:”اللہ عَزَّ  وَجَلَّ کی رحمت کی طرف۔“میں نے پوچھا:”آپ نے کونسا عمل افضل پایا؟“فرمایا:”نماز اور امیرالمؤمنین حضرتِ سیِّدُنا علیُّ المرتضٰی کَرَّمَ اللہُ تَعَالٰی وَجْہَہُ الْکَرِیْم کی محبت۔“
قربِ الٰہی پانے والے:
(6228)…حضرتِ سیِّدُنا زُبید اِیامی قُدِّسَ سِرُّہُ السَّامِی کہتے ہیں کہ حضرتِ سیِّدُنا عیسٰی رُوْحُاللہعَلَیْہِ السَّلَام سے قیامت کی نشانیوں کے بارے میں پوچھا گیا تو فرمایا:”قیامت کی ایک نشانی یہ ہے کہ اُمتِ محمدیہ کی عقلیں کم ہو جائیں گی اور وہ اللہ عَزَّ  وَجَلَّ کے قریب ہونگے۔“عرض کی گئی: یا نبیَّ اللہ!ان کی عقلیں کم  ہونے اور اللہ عَزَّ  وَجَلَّ سے قریب ہونے کا کیا مطلب ہے؟“فرمایا:”عقل کم ہونے کا مطلب یہ ہے کہ بعض  لوگ چوپائے کو لعن طعن کریں گےاور اللہ عَزَّ  وَجَلَّ سے قریب ہونے کا مطلب یہ ہے کہ بعض لوگوں کی دسترخوان اُٹھانے سے پہلے مغفرت کردی جائے گی کیونکہ وہ (کھانے سے پہلے)بِسۡمِ الله پڑھتے اور (بعد میں)اَلۡحَمۡدُ لِلّٰہ کہتے ہوں گے۔“
سیِّدُنا عیسٰی عَلَیْہِ السَّلَامکا خوفِ خدا:
(6229)…حضرتِ سیِّدُنا مالک بن مغول رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ بیان کرتے ہیں: میں نے حضرتِ سیِّدُنا زُبید ایامی قُدِّسَ سِرُّہُ السَّامِی کو فرماتے سنا کہ جب حضرتِ سیِّدُناعیسٰی رُوْحُاللہعَلَیْہِ السَّلَام کوئی نصیحت آموز واقعہ سنتے تو اس  طرح روتے  جس طرح   کوئی عورت بچہ فوت ہوجانے  پر روتی ہے۔
(6230)…حضرتِ سیِّدُنا سفیان عَلَیْہِ رَحْمَۃُ  الرَّحْمٰن بیان کرتے ہیں کہ حضرتِ سیِّدُنازُبید ایامی قُدِّسَ سِرُّہُ السَّامِی نے فرمایا:”دل کی تو نگری بہت نفع بخش ہے مگر یہ نفع بہت کم پایا جاتا ہے۔“