سیِّدُنا زُبید بن حارث اِیامی قُدِّسَ سِرُّہُ السَّامِی کی مرویات
آپ نے صحابَۂ کرام میں سے حضرتِ سیِّدُنا ابن عمر، حضرتِ سیِّدُنا انس اور ایک اورصحابی عَلَیْہِمُ الرِّضْوَان سے ملاقات کی ہے جبکہ حضرتِ سیِّدُنا ابووائل، حضرتِ سیِّدُناامام شَعبی اورحضرتِ سیِّدُنا مُرّہ ہمدانی رَحِمَہُمُ اللہُ تَعَالٰی سے احادیث سنی ہیں۔تابعین میں سے حضرتِ سیِّدُنا منصور بن مُعتَمر، حضرتِ سیِّدُنا اَعمش، حضرتِ سیِّدُنا اسماعیل بن ابوخالد اور حضرتِ سیِّدُنا محمد بن جُحادہ رَحِمَہُمُ اللہُ تَعَالٰی نے آپ سے روایات بیان کیں۔
سمندر کے جھاگ برابر گناہوں کی بخشش:
(6231)…حضرتِ سیِّدُنا انس بن مالک رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ فرماتے ہیں کہ جس نے یہ کلمات پڑھے ”سُبْحَانَ اللهِ وَالْحَمْدُ لِلّٰهِ وَلَا اِلٰهَ اِلَّا اللهُ وَاللهُ اَكْبَرُ وَلَا حَوْلَ وَلَا قُوَّةَ اِلَّا بِاللهِ الْعَلِیّ الْعَظِيْم“اس کے گناہ بخش دئیے جائیں گے اگرچہ سمندر کے جھاگ کے برابر ہوں۔
حضرتِ سیِّدُنا زُبید اِیامی قُدِّسَ سِرُّہُ السَّامِی بیان کرتے ہیں کہ حضرتِ سیِّدُنا معاذ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ نے فرمایا: کیا میں تمہیں اس سے آسان بات کی خبر نہ دوں؟ جو تین مرتبہ یہ پڑھے”اَسْتَغْفِرُ اللهَ الْعَظِيمَ الَّذِی لَا اِلٰهَ اِلَّا هُوَ الْحَیُّ الْقَيُّومُ وَاَتُوبُ اِلَيْه“اس کے گناہ بخش دئیے جائیں گے اگر چہ وہ جہاد سے بھاگا ہو۔
”لَا اِلٰہَ اِلَّا الله“ کی فضیلت:
(6232)…حضرتِ سیِّدُنا عبداللہ بن عمر رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُمَا سے روایت ہے کہ رسولُ اللہ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے ارشاد فرمایا:اللہ عَزَّ وَجَلَّ”لَا اِلٰہَ اِلَّا الله“کہنے کی وجہ سے ہمیشہ لوگوں سے مصیبتیں دور کرتا رہے گا جب تک وہ اپنی دنیا میں کمی کی پروا نہ کریں اور جب وہ ایسا کریں گے تو اللہ عَزَّ وَجَلَّ ان پر مصیبت کو لوٹا دے گا۔ پھر آپ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے ارشاد فرمایا:”تم ان لوگوں میں سے نہ ہونا۔“ (1)
(6233)…حضرتِ سیِّدُنا زُبید ایامی قُدِّسَ سِرُّہُ السَّامِی بیان کرتے ہیں کہ ہم حضورِ اکرم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم سے ملاقات کا شرف پانے والے ایک صحابی رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ کی خدمت میں حاضر ہوئے۔ انہوں نے
مـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــدینـــہ
…معجم اوسط،۴/ ۱۱۷،حدیث:۵۴۰۸ بتغیرقلیل، عن عائشة