Brailvi Books

حِلْیَۃُ الْاَوْلِیَاء وَطَبَقَاتُ الْاَصْفِیَاء(جلد:5)ترجمہ بنام اللہ والوں کی باتیں
122 - 531
عَلَیْہ کے جنازہ میں شریک تھے، ہم نے حضرتِ سیِّدُناعبدالملک بن مَیسرہ رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ کو فرماتے سنا:میں حضرتِ سیِّدُنامرّہ رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ کوروئے زمین پر سب سے نیک  سمجھتاہوں۔
(6514)…حضرتِ سیِّدُناسُلیم بن رُستم رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ فرماتے ہیں:میں حضرتِ سیِّدُناعَمرو بن مرّہ رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ کے پاس پڑھتا تھا، وہ اکثر یہ کہتے:الٰہی!مجھے ان لوگوں میں شامل فرما دے جو تیرے نزدیک  عقل مند ہیں۔
عالم کی شان:
(6515)…حضرتِ سیِّدُناسفیان بن عُیَیْنَہ رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ بیان کرتے ہیں کہ حضرتِ سیِّدُناعَمرو بن مرّہ  رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ نے فرمایا: میں اس بات کو ناپسند کرتا ہوں کہ قرآنِ پاک میں موجود کوئی مثال پڑھوں اور اسے نہ سمجھوں کیونکہ فرمانِ خداوندی ہے:
وَ تِلْکَ الْاَمْثٰلُ نَضْرِبُہَا لِلنَّاسِ ۚ وَمَا یَعْقِلُہَاۤ اِلَّا الْعٰلِمُوۡنَ ﴿۴۳﴾ (پ۲۰،العنکبوت:۴۳)
ترجمۂ کنز الایمان: اور یہ مثالیں ہم لوگوں کے لیے بیان فرماتے ہیں اور انہیں نہیں سمجھتے مگر علم والے۔
(6516)…محمدبن فُضیل کابیان ہےکہ میں نےحضرتِ سیِّدُناعَمروبن مرّہرَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہکوفرماتے سنا: میں اس  گمان کے پیشِ نظر اللہ عَزَّ  وَجَلَّ کی پناہ چاہتا ہوں کہ وہ مومن کو عذاب دے گا اور اس خیال کے پیشِ نظر اللہ عَزَّ  وَجَلَّ کی پناہ چاہتا ہوں کہ وہ مسلمانوں کے چہروں کو سیاہ کرےگا۔
نامحرم پر نظر پڑے توکیاکرے؟
(6517)…حضرتِ سیِّدُناابوسنان عَلَیْہِ رَحْمَۃُ  الرَّحْمٰن سے روایت ہے کہ حضرتِ سیِّدُناعمرو بن مرّہ رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ نے فرمایا: میں نے ایک عورت کی طرف دیکھا،وہ مجھے اچھی لگی،میں نےفوراً اپنی نگاہ اس سے ہٹا لی، مجھے  امید ہے کہ یہ عمل اس لغزش کا کفارہ  بن جائےگا۔
نابینا ہونے کی خواہش:
(6518)…حضرتِ سیِّدُناسعیدبن ابوسِنان عَلَیْہِ رَحْمَۃُ  الرَّحْمٰن بیان کرتے ہیں:حضرتِ سیِّدُناعَمرو بن مرّہ رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ نے فرمایا:میں انکھیارا ہونا پسند نہیں کرتا، مجھے یاد ہے میری نظرنےجوانی میں ایک لغزش کی تھی۔