Brailvi Books

حِلْیَۃُ الْاَوْلِیَاء وَطَبَقَاتُ الْاَصْفِیَاء(جلد:5)ترجمہ بنام اللہ والوں کی باتیں
119 - 531
ہوں وہ تین  چیزیں یہ ہیں:(۱)…انسان کااپنے گناہوں کو بھول جانا (۲)…اپنے عمل کو زیادہ سمجھنا اور (۳)…اپنی رائے پر غرور کرنا۔
(6506)…حضرتِ سیِّدُناجَریرعَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْکَبِیْرفرماتےہیں:حضرتِ سیِّدُناابوسنانعَلَیْہِ رَحْمَۃُ الرَّحْمٰناورحضرتِ سیِّدُنا ابنِ شُبرُمَہ رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ کابیان ہےکہ حضرتِ سیِّدُنا عیسٰی رُوْحُاللہعَلَیْہِ السَّلَام نے فرمایا: اللہ عَزَّ  وَجَلَّ کے ہاں موجود انعام تم اس وقت تک نہیں پاسکتے جب تک اونی لباس پہننے، جَو کی روٹی کھانے اور زمین کو بچھونا بنانے پر راضی نہ ہو۔
سیِّدُنا ضِرار بن مُرّہ رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ کی مرویات
	آپ رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ نے حضرتِ سیِّدُنا عبداللہ بن ابوہذیل،حضرتِ سیِّدُناعبداللہ بن حارث اور حضرتِ سیِّدُنا سعیدبن جبیر رَحِمَہُمُ اللہُ تَعَالٰی سے احادیث بیان کی ہیں جبکہ آپ سے حضرتِ سیِّدُنا سفیان ثَوری، حضرتِ سیِّدُنا شعبہ، حضرتِ سیِّدُنا سفیان بن عُیَیْنَہ اور حضرتِ سیِّدُنا جریر رَحِمَہُمُ اللہُ تَعَالٰی نے احادیث روایت کی ہیں۔
دوزخ کا عذاب:
(6507)…(الف)حضرتِ سیِّدُناابوہریرہ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ سےروایت ہےکہ اللہ عَزَّ  وَجَلَّکےمحبوب، دانائے غیوب صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے ارشاد فرمایا: جب دوزخیوں کو دوزخ میں ڈالا جائے گا تو وہ ان سے سخت برتاؤ کرے گی اور ایسی تپش پہنچائے گی کہ ان کی ہڈیوں کا گوشت جدا کر کے ان کی ایڑیوں پرڈال دے گی۔(1)
چار چیزوں سےپناہ:
(6507)…(ب)حضرتِ سیِّدُنا عبداللہ بن عَمرو رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ سے مروی ہے کہ پیارے آقا، مدینے والے مصطفٰے صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم چارچیزوں سےپناہ مانگتے تھے:(۱)…اُس علم سے جو نفع نہ دے (۲)…اُس دعا سے جو مقبول نہ ہو (۳)…اس دل سے جس میں عاجزی نہ ہو اور (۴)…اس نفس سے جو سیر نہ ہو۔(2)
(6508)…حضرتِ سیِّدُناعبداللہبن عباس رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُمَا روایت کرتے ہیں کہ معلّمِ کائنات، شاہِ 
مـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــدینـــہ
…معجم اوسط،۱/ ۹۲،حدیث:۲۷۸
2…نسائی،کتاب الاستعاذة،باب الاستعاذة من قلب لايخشع،ص۸۶۴،حدیث:۵۴۵۲