بکری کو چارہ دیا۔ آپ اکثرفرمایا کرتے تھے:”تم میں بہتر وہ ہےجو اپنے گھروالوں کوزیادہ نفع پہنچاتا ہے۔“
حضرتِ سیِّدُنا احمد بن زُہیر رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ سے منقول ہے کہ آپ رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ جب بازار سے کوئی چیز خریدتے تو خود ہی اُٹھایا کرتے، اگر کوئی ان سے کہتا کہ یہ ہمیں دے دیجئے، ہم اٹھالیتے ہیں، تو اسے منع کردیتے اور فرماتے:اللہ عَزَّ وَجَلَّ بڑائی چاہنے والوں کو پسند نہیں کرتا۔
غیبت زناسے بدترہے:
(6502)…حضرتِ سیِّدُناحماد بن قیراط رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ بیان کرتے ہیں کہ حضرتِ سیِّدُناابو سنان ضرار بن مرّہ رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ نے فرمایا:”غیبت70حُوب سے بَدتر ہے۔“میں نے کہا:”حُوب کیا ہے؟“فرمایا:”مرد کا اپنی ماں کے ساتھ70مرتبہ زنا کرنا۔“
(6503)…حضرتِ سیِّدُناسفیان عَلَیْہِ رَحْمَۃُ الرَّحْمٰن کابیان ہےکہ میں نے حضرتِ سیِّدُناابوسِنان عَلَیْہِ رَحْمَۃُ الرَّحْمٰن کو فرماتے سنا:اللہ عَزَّ وَجَلَّ نے آسمانوں کوبنانےکے بعد ملائکہ کوپیداکیاتو جمعہ کی تین ساعتیں باقی تھیں، ایک ساعت میں مصیبت وتکلیف کو پیدا فرمایا، دوسری میں موت کو، میں نہیں جانتا کہ ان دو میں سے کس کو پہلے پیدا فرمایا اور حضرتِ سیِّدُناآدم صَفِیُّاللہ عَلٰی نَبِیِّنَاوَعَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام کو آخری ساعت میں پیدافرمایا۔
محتاجی سے بچنے کا طریقہ:
(6504)…حضرتِ سیِّدُناسفیان عَلَیْہِ رَحْمَۃُ الرَّحْمٰن بیان کرتے ہیں کہ حضرتِ سیِّدُناابوسِنان عَلَیْہِ رَحْمَۃُ الرَّحْمٰن فرماتے ہیں:اللہ عَزَّ وَجَلَّ ارشاد فرماتا ہے: اے دنیا!مومن پرسخت ہوجا تاکہ وہ تجھ پر صبرکرےاوراسے بہتر بدلہ دیاجائے اور میری خاطراس پر مہربان نہیں ہونا کہ اسےفتنہ میں مبتلا کردے۔ اے ابنِ آدم!میری عبادت میں مشغول ہوجا، میں تیرے دل کو (دنیا سے)بے نیاز کردوں گااورتیری محتاجی ختم کردوں گا، اگر تو نے ایسا نہ کیا تو میں تیرے دل کو (دنیا میں) مشغول کردوں گااور تیری محتاجی دور نہیں کروں گا۔
ابلیس کے تین جال:
(6505)…حضرتِ سیِّدُناسفیان عَلَیْہِ رَحْمَۃُ الرَّحْمٰن ذکر کرتے ہیں کہ حضرتِ سیِّدُناابوسنان عَلَیْہِ رَحْمَۃُ الرَّحْمٰن نے فرمایا:ابلیس کہتا ہے کہ میں جب انسان کوتین چیزوں سےقابومیں کرلیتا ہوں تب اس سے اپنے کام نکلواتا