Brailvi Books

حِلْیَۃُ الْاَوْلِیَاء وَطَبَقَاتُ الْاَصْفِیَاء(جلد:5)ترجمہ بنام اللہ والوں کی باتیں
117 - 531
حضرتِ سیِّدُنا ضِرار بن مُرّہ رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ
	حضرتِ سیِّدُناابوسِنان ضِرار بن مرّہ رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہتبع تابعی بزرگ ہیں، آپ شب بیداری کیا کرتے اور خوفِ خدا میں آنسو بہایا کرتے تھے۔
گریہ وزاری کی کثرت:
(6496)…حضرتِ سیِّدُنامحمدمُحارِبی عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْقَوِی کابیان ہےکہ حضرتِ سیِّدُناضراربن مرّہ اور حضرتِ سیِّدُنا محمدبن سُوقہ رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہِمَا جمعے کے دن ایک دوسرے کو ڈھونڈتے، جب اکٹھے ہوجاتے  تو بیٹھ کر یادِالٰہی میں رونے لگتے۔
(6497)…جَعْفراَحمرکابیان ہےکہ ہمارے رفقا میں حضرت سیِّدُنا مُطرِّف بن طَریف، حضرت سیِّدُنامحمدبن سُوقہ، حضرت سیِّدُنا عبْدُالملِک بن اَبجر اورحضرت سیِّدُنا ضِرار بن مرّہ رَحِمَہُمُ اللہُ تَعَالٰی  بہت زیادہ رویا کرتے تھے۔
(6498)…حضرتِ سیِّدُناابوبَدَر رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ فرماتے ہیں کہ میں نے چار ایسے افراد سے  ملاقات کی جن کی مثل کوئی نہیں دیکھا:(۱)…حضرتِ سیِّدُنامحمدبن سُوقہ (۲)…حضرتِ سیِّدُنا محمدبن قيس (۳)…حضرتِ سیِّدُنا ابن ابجر اور (۴)…حضرتِ سیِّدُناضِرار بن مرّہ رَحِمَہُمُ اللہُ تَعَالٰی ہیں۔
(6499)…حضرتِ سیِّدُناسفیان عَلَیْہِ رَحْمَۃُ  الرَّحْمٰن فرماتے ہیں:میں نے حضرتِ سیِّدُناابو سنان ضرار بن مرّہ، حضرتِ سیِّدُناعمار دُہنی اورحضرتِ سیِّدُنا محمد بن سُوقہ رَحِمَہُمُ اللہُ تَعَالٰی سے زیادہ نرم دل انسان نہیں دیکھے۔
(6500)…حضرتِ سیِّدُنا عبداللہ بن اَجْلَح رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ بیان کرتے ہیں کہ حضرتِ سیِّدُناضرار بن مرّہ رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ ہم سے فرمایا کرتے تھے:تم لوگ  میرے پاس اکھٹے نہ آیا کرو، ہر شخص اکیلاآیا کرے کیونکہ جب تم اکھٹے آتےہو تو گفتگو شروع کردیتے ہو،جب تم اکیلے آیاکروگےتو تمہارے وظائف اور ذکر میں خَلل ڈالنے والا کوئی نہیں ہوگا۔“
سیِّدُنا ابوسِنان ضِرار عَلَیْہِ رَحْمَہ کی عاجزی:
(6501)…حضرتِ سیِّدُناسفیان بن عُیَیْنَہ رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ بیان کرتے ہیں کہ حضرتِ سیِّدُناابو سنان ضرار بن مرّہ رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ ترغیب دیتے ہوئے فرماتےتھے:آج میں نے اپنے گھروالوں کے لئے پانی بھرا اور