Brailvi Books

حِلْیَۃُ الْاَوْلِیَاء وَطَبَقَاتُ الْاَصْفِیَاء(جلد:5)ترجمہ بنام اللہ والوں کی باتیں
112 - 531
والے کو دیکھتا ہے اور افضل جنتی وہ ہوگا جو روزانہ دوبار دیدارِ الٰہی سے مُشرَّف ہوگا۔(1)
ماتحت کا حق:
(6476)…حضرتِ سیِّدُناخَیْثَمہ رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ بیان کرتے ہیں:ہم حضرتِ سیِّدُنا عبداللہ بن عَمرو رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ کی خدمت میں حاضر تھے کہ آپ کا خزانچی آیا۔ آپ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ نے اس سے پوچھا:”غلاموں کو خوراک دی؟“اس نے کہا:”نہیں۔“آپ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ نے فرمایا:جاکر دو کیونکہ مالک بحر وبَر، محبوب ربِّ داوَر صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے ارشاد فرمایا:”انسان کے لئے یہی گناہ بہت ہے کہ جو اس کی ملک میں ہے اس کی خوراک روک لے۔“(2)
رات کا قیام:
(6477)…حضرتِ سیِّدُنا عبداللہ بن عباس رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ سے روایت ہے کہ حضور نبیِّ کریم،رَءُوْفٌ رَّحیم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم رات کے قیام کا ذکر فرمارہے تھے، آپ کی آنکھوں سے اشک رواں ہوگئے پھر آپ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے یہ آیتِ مبارکہ تلاوت فرمائی:
تَتَجَافٰی جُنُوۡبُہُمْ عَنِ الْمَضَاجِعِ(پ۲۱،السجدة:۱۶)
ترجمۂ کنز الایمان: ان کی کروٹیں جُدا ہوتی ہیں خواب گاہوں سے۔
(6478)…حضرتِ سیِّدُناجابر بن عبداللہ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ سے روایت ہے کہ  نبیِّ کریم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے ارشاد فرمایا:تم میں سے ہر شخص اس حال میں مرے کہ وہ اللہ عَزَّ  وَجَلَّ سے اچھی امید رکھتا ہو۔(3)
٭…٭…٭…٭…٭…٭
مـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــدینـــہ
…ترمذی، کتاب صفة الجنة، باب۱۷، ۴/ ۲۹۸، حدیث:۲۵۶۲، بتغیر
	مسند امام احمد،مسند عبد اللّٰہ بن عمر،۲/ ۲۲۷،حدیث:۴۶۲۳
2…مسلم،کتاب الزکاة،باب فضل النفقة علی العیال،ص ۴۹۹،حدیث:۹۹۶
3…مسلم،کتاب الجنة وصفة نعيمها واهلها،باب الامر بحسن الظن باللہ تعالی،ص۱۵۳۸،حدیث:۲۸۷۷