تمہیں بخش دیا گیا ہے، تمہارا اَجر لکھ دیا گیا ہے۔“یہ اللہ عَزَّ وَجَلَّ کی طرف سے انعام ہے۔ اس نداکو انسانوں اورجنوں کے علاوہ تمام زمین وآسمان والے سنتےہیں۔
(6459)…حضرتِ سیِّدُنا عبداللہ بن عباس رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ بیان کرتےہیں:ایک مرتبہ میں بارگاہِ رسالت میں حاضر ہوا تو آپ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم حالتِ احتباء میں نماز ادا فرمارہے تھے۔(1)
(6460)…حضرتِ سیِّدُناابوہریرہ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ سے روایت ہےکہ ایک دن تاجدارِانبیا، محبوبِ کبریا صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے ارشاد فرمایا:”نماز کی زینت کو اپناؤ۔“عرض کی گئی:”نماز کی زینت کیا ہے؟“ارشاد فرمایا:”جوتے پہن کر نماز پڑھو(2)۔“(3)
(6461)…حضرتِ سیِّدُنا عبداللہ بن مسعودرَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ سے روایت ہےکہ نبیِّ اکرم، نُوْرِمُجَسَّمصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنےارشادفرمایا:روزےدارکاسوناعبادت ہے،سانس لیناتسبیح اوراس کی دعامقبول ہے۔(4)
(6462)…حضرتِ سیِّدُنا عبداللہبن عمر رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ نے فرمایا:قدریہ(5) پر 70انبیائے کرامعَلَیْہِمُ السَّلَام کی طرف سے لعنت فرمائی گئی ان میں رسولُاللہ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم بھی شامل ہیں۔ جب قیامت کا دن ہوگا اور اللہ عَزَّ وَجَلَّ تمام مخلوق کو ایک جگہ جمع فرمائے گا اس وقت ایک منادی ندا کرےگا جسے اوّلین وآخرین سب سنیں گے:”اللہ عَزَّ وَجَلَّ سے جھگڑا کرنے والے کہاں ہیں؟“ تو قدریہ کھڑے ہو جائیں گے۔
٭…٭…٭…٭…٭…٭
مـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــدینـــہ
…احتباء یہ ہے کہ آدمی سرین کو زمین پر رکھ دے اور گھٹنے کھڑے کرکے دونوں ہاتھوں سے گھیرلے اور ایک ہاتھ کو دوسرے سے پکڑ لے۔ آپ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کا اس طرح نماز پڑھنا کسی عذر کی بنا پر تھا۔
2…عہدرسالت میں جوتےپہن کرنمازجائزاورموافق ادب تھا۔مگراب لوگوں کاعرف اورحال بدل جانے کی وجہ سے ممنوع اورخلافِ ادب ہے کہ فتاوٰی رضویہ میں ردالمحتارکےحوالےسےہے:’’مسجدمیں جوتاپہن کرجاناخلافِ ادب ہے۔‘‘
(ماخوذازفقہ حنفی میں حالات زمانہ کی رعایت،ص۳۰، ۳۱)
3…الکامل لابن عدی،۷/ ۳۵۴،الرقم:۱۶۵۰،محمد بن فضل خراسانی
4…فردوس الاخبار،۱/ ۳۳۷،حدیث:۲۴۶۷…شعب الایمان،باب فی الصیام،۳/ ۴۱۶،حدیث:۳۹۴۲، بتغیرقلیل
الترغیب فی فضائل الاعمال لابن شاھین، باب مختلط من فضائل الصیام…الخ، الجزء الاول، ص۱۷۹، حدیث:۱۴۱
5…ایک فرقہ جو تقدیر کا اِنکار کرتا ہے۔(شرح النووی علی المسلم، کتاب الایمان، باب بیان الایمان والاسلام والاحسان، ۱/ ۱۵۴)