قَدْ حَالَ دُوۡنَ لَذِيذِ الْعَيْشِ خَوْفُهُمَا وَسَارَعَا فِی طِلَابِ الْفَوْزِ وَالْكَرَمِ
ترجمہ:(۱)…میں چاہتا ہوں کہ حضرتِ سیِّدُناکرز رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ کی طرح اللہ عَزَّ وَجَلَّ کی عبادت کرنے والا یا حضرتِ سیِّدُنامحمد بن طارق رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ کی طرح بیتُ اللہ کا طواف کرنے والابن جاؤں۔
(۲)…رنگین زندگی کے آگے ان حضرات کا خوف حائل ہوگیا اور یہ لوگ فلاح و کامرانی کے حصول میں کوشاں ہوگئے۔
حضرتِ سیِّدُنامحمد بن طارق رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ طواف کے سات چکر روزانہ 70مرتبہ لگایا کرتے تھے اور حضرتِ سیِّدُنا کُرز رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ روزانہ تین مرتبہ قرآنِ مجید کا ختم کیا کرتے تھے۔
ایک مٹھی ہی کافی ہوتی:
(6455)…حضرتِ سیِّدُناابن شُبرُمہرَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ بیان کرتے ہیں کہ میں نے حضرتِ سیِّدُناابن ہُبیرہ رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ کو یہ اشعارسنائے:
لَوْ شِئْتُ كُنْتُ كَكُرْزٍ فِی تَعَبُّدِهٖ اَوْ كَاِبْنِ طَارِقٍ حَوْلَ الْبَـيْتِ فِی الْحَرَمِ
قَدْ حَالَ دُوۡنَ لَذِيذِ الْعَيْشِ خَوْفُهُمَا وَسَارَعَا فِی طِلَابِ الْفَوْزِ وَالْكَرَمِ
ترجمہ:(۱)…میں چاہتا ہوں کہ حضرتِ سیِّدُناکرز رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ کی طرح اللہ عَزَّ وَجَلَّ کی عبادت کرنے والا یا حضرتِ سیِّدُنامحمد بن طارق رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ کی طرح بیتُ اللہ کا طواف کرنے والابن جاؤں۔
(۲)…رنگین زندگی کے آگے ان حضرات کا خوف حائل ہوگیا اور یہ لوگ فلاح و کامرانی کے حصول میں کوشاں ہوگئے۔
تو انہوں نے پوچھا:”کُرزاورابن طارق (رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہِمَا) کون ہیں؟“میں نےکہا:”حضرتِ سیِّدُنا کرز رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ وہ ہیں کہ جب بھی قافلے والے کہیں پڑاؤ ڈالتے تو یہ نماز کےلئےالگ جگہ چلے جاتے اور حضرتِ سیِّدُنا ابن طارق رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ وہ ہیں کہ اگر کسی کو مَٹی کافی ہوتی تو انہیں ایک مٹھی ہی کافی ہوتی (یعنی معمولی مقدار پر گزارا کرلیتے)۔“حضرتِ سیِّدُناابوحَفْص رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ فرماتے ہیں:”لوگوں نےایک دن حضرت سیِّدُناابن طارق رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ کےطواف کی مُسافت کو شمار کیا تو اسے10 فرسخ(1)پایا۔“
مـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــدینـــہ
…ایک فَرسَخ تین میل کے برابر ہوتا ہے اور ایک میل سوا کلو میٹر کے برابر یعنی دورانِ طواف آپ نے جو مسافت طے کی اس کی مقدار تقریباً 38کلومیٹر بنتی ہے۔