Brailvi Books

حِلْیَۃُ الْاَوْلِیَاء وَطَبَقَاتُ الْاَصْفِیَاء(جلد:4)ترجمہ بنام اللہ والوں کی باتیں
98 - 475
سیِّدُنا وہب بن مُنَبِّہ رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ کی مرویات 
	حضرتِ سیِّدُناوہب بن منبہرَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہدرج ذیل صحابَۂ کرامعَلَیْہِمُ الرِّضْوَانسےحدیث روایت کرتے ہیں:حضرتِ سیِّدُناابن عباس،حضرتِ سیِّدُناجابر،حضرتِ سیِّدُنانعمان بن بشیر،حضرتِ سیِّدُناابوہریرہ، حضرتِ سیِّدُنا معاذ بن جبل،ان کے بھائی اور  حضرتِ سیِّدُنا طاؤس رِضْوَانُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہِمْ اَجْمَعِیْن۔
	حضرتِ سیِّدُنا وہب بن منبہ رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ سے روایت کرنے والے تابعین کرام رَحِمَہُمُ اللہُ السَّلَامکے اسمائے گرامی یہ ہیں:حضرتِ سیِّدُنا عمرو بن دینار، حضرتِ سیِّدُنا عبدالعزیز بن رفیع، حضرتِ سیِّدُنا وہب بن کَیسان، حضرتِ سیِّدُنا زید بن اسلم، حضرتِ سیِّدُنا موسٰی بن عُقْبہ، حضرتِ سیِّدُنا عطا بن سائب، حضرتِ سیِّدُنا عماردُہنی ، حضرتِ سیِّدُنا محمد بن جحادہ اور حضرتِ سیِّدُنا ابان بن ابو عَیَّاش رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہِمْ اَجْمَعِیْن۔
(4802)…حضرتِ سیِّدُنا ابن عباس رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُمَافرماتے ہیں: حضور نبی پاک، صاحب لولاک صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے ارشاد فرمایا: جو دیہات میں رہا وہ سخت دل ہو گیا، جو شکار کے پیچھے رہا وہ غافل ہو گیا اور جو بادشاہ کے پاس پہنچا وہ فتنہ میں پڑا۔(1)
(4803)…حضرتِ سیِّدُنا ابن عباس رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُمَافرماتے ہیں کہ محبوب خدا،شفیعِ روزِ جزا صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے ارشاد فرمایا: جو اپنی محرم سے بدکاری کرے وہ جنت میں داخل نہیں ہو گا۔(2)
(4804)…حضرتِ سیِّدُناابن عباسرَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُمَافرماتے ہیں: حضور نبی اکرم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے ارشاد فرمایا: میں رحم کرنے اور جنگ کرنے کے لیے بھیجا گیا ہوں، تاجر اور کاشتکار بنا کر نہیں بھیجا گیا، سنو! اس امت کے شریر لوگ تاجر اور کاشتکار ہیں سوائے ان کے جنہوں نے اپنے اوپر تنگی کی۔(3)
شانِ صدّیق وفاروق:
(4805)…حضرتِ سیِّدُنا ابن عباس رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُمَافرماتے ہیں کہ سرور ذیشاں، راحت قلب و جاں صَلَّی
مـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــدینـــہ
… ابوداود ،کتاب الصید،باب فی اتباع الصید،۳ /۱۵۱ ،حدیث: ۲۸۵۹
2…معجم کبیر،۱۱/۴۸،حدیث:۱۱۰۳۱
3…کنزالعمال ،کتاب الجھاد من قسم الاقوال ،الباب الاول ،۴/ ۱۲۱ ،حدیث: ۱۰۴۹۶