Brailvi Books

حِلْیَۃُ الْاَوْلِیَاء وَطَبَقَاتُ الْاَصْفِیَاء(جلد:4)ترجمہ بنام اللہ والوں کی باتیں
95 - 475
 حضرتِ سیِّدُنا وہب بن منبہ رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہکو بلایا گیا تو آپ نے اس پتھر پر لکھا ہوا پڑھا: اے ابن آدم! اگر تو دیکھ لے کہ تیری موت تک کتنا وقت باقی ہےتو ضرورلمبی امیدوں سے کنارہ کر کے اپنے عمل کو بڑھائے گا، تیری حرص اور کوششیں کم ہوجائیں گی اور اگر تیرے قدم پھسل گئے تو کل بروز قیامت تجھے ندامت ہوگی، تیرے گھر والے اور پڑوسی تجھے قبر کے حوالے کردیں گے،والدین اوررشتے دار دور ہوجائیں گے،اولاد چھوڑ دے گی پھر نہ تو دنیاکی طرف لوٹ کر  آسکے گااور نہ ہی  نیکیوں میں اضافہ کرسکے گالہٰذا حسرت و ندامت طاری ہونے سے پہلے ہی روزِ قیامت کے لئے تیاری کرلے۔یہ سن کرخلیفہ سلیمان بن عبدالملک خوب رویا۔
(4790)…حضرتِ سیِّدُنا وہب بن منبہرَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ فرماتے ہیں: جب لوگ تمہیں نیک کہیں تو اس وقت تمہارے لیے ہلاکت ہے۔
پوشیدہ عمل کا فائدہ:
(4791)…حضرتِ سیِّدُنا وہب بن منبہرَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ نے اپنے بھتیجے کو نصیحت کرتے ہوئے فرمایا: اے میرے بیٹے! بالکل تنہائی میں اخلاص کے ساتھ اللہ عَزَّ  وَجَلَّکی عبادت کر وہ سب کے سامنے تیری عبادت کی تصدیق فرمائے گاکیونکہ جس نے کوئی بھلائی کی اور وہ پوشیدگی سے ربّ تعالیٰ تک پہنچ گئی تو یقیناً وہ اپنے درست ٹھکانے پر پہنچ گئی اور جس نے کوئی ایسا نیک عمل کیا جس پر اللہ عَزَّ  وَجَلَّ کے سوا کوئی مطلع نہیں تو یقیناً اس پروہی مطلع ہواجو اسے کافی ہےاور عمل کرنے والے نے اپنا عمل اس کے سپرد کر دیا جو اس کا اجر ضائع نہیں فرمائے گا، لہٰذا تم جو بھی نیک عمل کرو جو صرف ربّ تعالیٰ کو معلوم ہو تو اس کے ضائع ہونے کا خوف ہرگز مت کرنااور ناانصافی یا نقصان  کا خوف بھی مت کرنا اور یہ بھی ہرگز مت سوچنا کہ علانیہ عمل پوشیدہ سے زیادہ کامیاب ہے کیونکہ علانیہ عمل کا تعلق  پوشیدہ عمل کے ساتھ ایسے ہی ہے جیسے درخت کے پتوں کا درخت کے پانی کے ساتھ، علانیہ عمل پتّا ہے اور پوشیدہ عمل اس کا پانی، اگر درخت کا پانی خراب ہو جائے تو اس کے پتےاور خوشبو بلکہ پورا درخت ہی برباد ہو جاتا ہےاور اگر وہ پانی درست ہو تو درخت، اس کے پتے اور اس کا پھل درست رہتا ہے، پس درخت بھی اس وقت تک تروتازہ اور نفع بخش رہے گا جب تک اس کے اندر نظر نہ آنے والاپانی رہے گا۔ یونہی دین بھی اس وقت تک سلامت رہے گا جب تک پوشیدہ عمل کا پانی