Brailvi Books

حِلْیَۃُ الْاَوْلِیَاء وَطَبَقَاتُ الْاَصْفِیَاء(جلد:4)ترجمہ بنام اللہ والوں کی باتیں
96 - 475
 اسے ملتا رہے گا اوراللہ عَزَّ  وَجَلَّ  سب کے سامنے اس کی تصدیق فرمائے گا، بے شک علانیہ عمل،پوشیدہ نیک عمل کے ساتھ ایسے ہی فائدہ دیتا ہے جیسے درخت کا پانی اس  کی  شاخوں کی درستی کا فائدہ دیتا ہے اگرچہ وہ شاخیں اس پانی سے پہلے بھی موجود تھیں لیکن ان کا پھلنا پھولنا  درخت کو مزید خوبصورت بنا دیتا ہے ، یونہی اگرچہ پوشیدہ عمل دین کا بادشاہ ہے لیکن اس کے ساتھ علانیہ کا مل جانا دین کو مزید آراستہ وپیراستہ بنا دیتا ہے اور علانیہ عمل کا یہ فائدہ اس وقت ہے جب بندۂ مومن اس سے صرف رضائے الٰہی کا قصد کرے۔
کفر کی چاربنیادیں:
(4792)…حضرتِ سیِّدُنا وہب بن منبہرَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہفرماتے ہیں: میں نے حکمت میں پڑھا کہ کفر کی چار بنیادیں ہیں: (۱)…غصہ(۲)…شہوت(۳)…لالچ اور(۴)…خوف ۔
درد ناک پکڑ :
(4793)…حضرتِ سیِّدُنا وہبرَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ فرماتے ہیں: اللہ عَزَّ  وَجَلَّ نے حضرتِ سیِّدُنا موسٰی عَلٰی نَبِیِّنَاوَعَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام کی طرف وحی فرمائی: جب تم مجھے پکارو تو خوب ڈر وخوف میں مبتلا ہو جاؤ، اپنے چہرے کو مٹی کے ساتھ ملا  لواور اپنے مکمل چہرے اور بدن کے ساتھ مجھے سجدہ کرواور جب مجھ سے مانگو تو خوف اور کانپتے دل کے ساتھ مانگو اور پوری زندگی مجھ سے ڈرتے رہو، جاہل کو میری نعمتیں بتاؤ اور میرے بندوں سے کہہ دو: جس گمراہی میں پڑے ہو اسی میں نہ پڑے رہنا کیونکہ میری پکڑ بڑی درناک ہے۔
(4794)…حضرتِ سیِّدُنا وہب بن منبہ رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ فرماتے ہیں: اللہ عَزَّ  وَجَلَّ کے اٹھارہ ہزار جہان ہیں اور دنیا ان میں سے ایک جہان ہے اور یہ ویرانے میں ایک عمارت اور صحرا  میں ایک خیمے کی مثل ہے۔
بے عمل طالب علم:
(4795)…حضرتِ سیِّدُنا وہب بن منبہرَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ فرماتے ہیں: میں نے ایک کتاب میں پڑھا:  اے اِبْنِ آدم! اس  میں تیرے لیے کوئی بھلائی نہیں کہ جو تو نہ جانتا تھا وہ جان گیا اور جو جان گیا اس پر عمل نہ کیا، ایسے کی مثال تو اس شخص کی طرح ہے جس نے لکڑیاں جمع کر کے ان کا ایک گٹھا باندھا جب اٹھانے لگا تو اٹھا نہ