اس کا حقدار نہیں، جو اس کی تلاش نہیں کرتا وہ بھی حاصل نہیں کر سکتا اور جو اس کی طرف نظر نہیں کرتا وہ اجر وثواب کو دیکھ بھی نہیں سکتا، اللہ عَزَّ وَجَلَّ کی عبادت رغبت رکھنے والےسےقریب اور منہ پھیرنے والے سے دور ہے، جو عبادت کا لالچی ہو وہ اس کے پیچھے جاتا ہے اورجواسے ناپسند کرے وہ عبادت کا ذائقہ نہیں چکھ سکتا،عبادت کی کوشش کرنےوالااورسستی کرکےاس سےپیچھےرہنےوالابرابرنہیں،اللہعَزَّ وَجَلَّ کی عبادت اسے بزرگی دیتی ہے جو اس کی عزت کرے اور جو اسے ضائع کرے اسے ذلیل کرتی ہے، اللہ عَزَّ وَجَلَّ کی کتاب اس کی طرف رہنمائی کرتی ہے اوراللہ عَزَّ وَجَلَّ پر ایمان اس پر ابھارتا ہے اور بردبار شخص کی زبان سے حکمت کی بات اسے مزین کرتی ہے اور کوئی بھی شخص اس وقت تک بردبار نہیں ہو سکتا جب تک اللہ عَزَّ وَجَلَّ کا فرمانبردار نہ ہو جائے ، اللہ عَزَّ وَجَلَّکی نافرمانی احمق ہی کرتا ہے اور جس طرح دن کی روشنی سورج ہی سے مکمل ہوتی ہے اور رات کی پہچان پورا سورج ڈوبنے کے بعد ہی ہوتی ہے یونہی بردباری ربّ تعالیٰ کی فرمانبرداری ہی سے مکمل ہوتی ہے اور بردبار شخص ربّ عَزَّ وَجَلَّکی نافرمانی نہیں کرتا اور جس طرح پرندہ دو پروں سے اڑتا ہے اور جس کے پر نہ ہوں وہ طاقت پرواز نہیں رکھتا یونہی جو اللہ عَزَّ وَجَلَّ کے لیے عمل نہیں کرتا وہ اس کا فرمانبردار نہیں اور جو فرمانبردار نہیں وہ اللہ عَزَّ وَجَلَّکے لیے عمل کی طاقت بھی نہیں رکھ سکتا اور جس طرح آگ پانی میں نہیں ٹھہر سکتی کہ فوراً بجھ جاتی ہے یونہی عمل میں ریاکاری اسے برباد کر دیتی ہے۔ جس طرح زانیہ کا حاملہ ہونا اس کے زنا کے راز کو فاش کر کے اسے ذلیل ورسوا کر دیتا ہے یونہی جب کوئی اپنے ساتھی کو اچھی بات کہہ کر دھوکادے اور جو کہے وہ نہ کرے تو اس کا برا عمل بھی اسے رسوا کر دیتا ہے۔ جس طرح چور کے پاس سے برآمد ہونے والا چوری کا مال چور کےعذر کو جھٹلا دیتا ہے یونہی قاریِ قرآن جب گناہ کرتا ہے تو اس کا گناہ واضح کر دیتاہےکہ اس نے رضائے الٰہی کی خاطر تلاوتِ قرآن نہیں کی۔
عبادت گزار کے لئے خوشخبری:
(4764)…حضرتِ سیِّدُنا وہب رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ نے ایک بار آل داؤد کو دی گئی خوش آوازی کے تذکرہ میں فرمایا: خوشخبری ہے اس کے لیے جو نہ خطاکاروں کے راستے پر چلتا ہے نہ نکموں کے ساتھ اٹھتا بیٹھتا ہے بلکہ اپنے ربّ تعالیٰ کی عبادت میں لگا رہتا ہےاس کی مثال اس درخت کی طرح ہے جو اپنے تنے پر کھڑا ہے اور اس میں