Brailvi Books

حِلْیَۃُ الْاَوْلِیَاء وَطَبَقَاتُ الْاَصْفِیَاء(جلد:4)ترجمہ بنام اللہ والوں کی باتیں
86 - 475
 الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام کا گرز ایک ایسی بستی پر ہوا جس کے انسان وجن، چرند پرند ، تمام چوپائے اور کیڑے مکوڑے مر چکے تھے،آپ عَلَیْہِ السَّلَام کچھ دیر کھڑے اس کو دیکھتے رہے پھر اپنے حواریوں کی طرف متوجہ ہوئے اور ارشاد فرمایا: یہ سب اللہ عَزَّ  وَجَلَّ کے عذاب سے ہلاک ہوئے ہیں اگر ایسا نہ ہوتا تو ایک ساتھ نہ مرتے۔ پھر آپ عَلَیْہِ السَّلَام نےان مردوں کو پکارا: اے بستی والو! ان میں سے ایک نے جواب دیا: لَبَّیْکْ یَا رُوْحَ اللّٰہ یعنی  اےروحُ اللہ!ہم حاضر ہیں۔ آپ عَلَیْہِ السَّلَام نے ارشاد فرمایا: تمہارا گناہ کیا تھا؟ اس نے کہا: ہم شیطان کی پوجا  اور دنیا سے محبت کرتے تھے۔ آپ عَلَیْہِ السَّلَامنے فرمایا: تمہاری شیطان کی پوجا کیا تھی؟ وہ بولا: ہم اللہ عَزَّ  وَجَلَّ کے نافرمانوں کی پیروی کرتے تھے۔ آپ عَلَیْہِ السَّلَام نے ارشاد فرمایا: تمہاری دنیا سے محبت کیسی تھی؟ اس نے کہا: ایسی جیسے بچہ اپنی ماں سے محبت کرتا ہےجب دنیا ہمارے پاس آتی تو ہم خوش ہوتے اور جب چلی جاتی تو ہم غمگین ہوتے۔ ساتھ ہی ہم نے لمبی امیدیں باندھ رکھی تھیں اور اللہ عَزَّ  وَجَلَّکی اطاعت سے منہ پھیر کر اس کی ناراضی کی طرف بڑھے چلے جا رہے تھے۔ آپ عَلَیْہِ السَّلَام نے ارشاد فرمایا: تمہارا یہ حال کیسے ہوا؟ اس نےکہا: ہم نے رات خیریت میں گزاری اور صبح ہاویہ میں کی۔ فرمایا:ہاوِیَہ کیاہے؟وہ بولا:سِجِّین۔ارشاد فرمایا: سجین کیا ہے؟ اس نے کہا: دنیا کے تمام حصوں جتنا  آگ کا ایک انگارہ ہے اس میں ہم سب کی روحیں دفن کر دی گئی ہیں۔ آپ عَلَیْہِ السَّلَامنے ارشادفرمایا: تمہارے ساتھی کیوں بات نہیں کر رہے؟ وہ بولا: یہ بات کرنے کی طاقت نہیں رکھتے۔ ارشاد فرمایا: اس کی وجہ؟ وہ کہنے لگا: ان کے مونہوں میں آگ کی لگامیں ڈال دی گئی ہیں۔ آپ عَلَیْہِ السَّلَام نے ارشاد فرمایا: پھر تم مجھ سے کیسے بات کر رہے ہو حالانکہ تم بھی تو ان ہی میں ہو؟اس نے کہا: یقیناً میں ان ہی میں ہوں لیکن میرا وہ حال نہیں جو ان کا ہےجب  مصیبت آئی تو ان کے ساتھ مجھے بھی گھیر لیا اور اب میں ہاویہ میں ایک بال سے لٹکا ہوا  ہوں، میں نہیں جانتا کہ مجھے آگ میں گرا دیا جائے گا یا پھر میں نجات پا لوں گا۔ آپ عَلَیْہِ السَّلَام نے حواریوں سے ارشاد فرمایا: میں سچ کہتا ہوں جو کی روٹی کھانا، صاف ستھرا پانی پینا اور کوڑا دانوں پر کتوں کے ساتھ سونا دنیا وآخرت کی بھلائی کے لیےیقیناً کافی ہے۔
نافرمان احمق ہوتا ہے:
(4763)…حضرتِ سیِّدُناوہب بن منبہرَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہفرماتےہیں:ثواب ملنامقدرکردیاگیاہےمگربےعمل