Brailvi Books

حِلْیَۃُ الْاَوْلِیَاء وَطَبَقَاتُ الْاَصْفِیَاء(جلد:4)ترجمہ بنام اللہ والوں کی باتیں
83 - 475
 عَزَّ  وَجَلَّ لوگوں کی ایک جماعت کی حفاظت فرماتا ہے۔
شیطان کا پسندیدہ شخص:
(4754)…حضرتِ سیِّدُنا وہبرَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ فرماتے ہیں: ہر انسان کے ساتھ ایک شیطان بھی مقرر ہے جہاں تک کافر کی بات ہے تو شیطان اس کے ساتھ کھانا کھاتا، پانی پیتا اور اس کے بستر پر بھی سوتا ہے اور مومن کےساتھ جو شیطان ہے وہ موقع کی تلاش میں رہتا ہے جیسے ہی مومن غافل ہوتا یا دھوکے میں آتا ہے شیطان اس پر حملہ کر دیتا ہے اور شیطان کو زیادہ کھانے اور زیادہ سونے والا لوگوں میں سب سے زیادہ پسند ہے۔
بابرکت برتن کی بے ادبی:
(4755)…حضرتِ سیِّدُنا وہب بن منبہرَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ فرماتے ہیں: اللہ عَزَّ  وَجَلَّنے حضرتِ سیِّدُنا موسیٰ عَلٰی نَبِیِّنَاوَعَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام کو ایک نور عطا فرمایا تو حضرتِ سیِّدُنا ہارون عَلَیْہِ السَّلَام نے عرض کی: میرے بھائی یہ مجھے تحفے میں دے دو۔آپ عَلَیْہِ السَّلَام نے وہ نور ان کو دے دیا پھر حضرتِ سیِّدُنا ہارون عَلَیْہِ السَّلَام نے اپنے دو بیٹے ان کے حوالے کر دیئے۔ بیت المقدس میں ایک برتن رکھا تھا جسے انبیائے کرام عَلَیْہِمُ السَّلَاماور ان کے بعد بادشاہ بھی بابرکت سمجھتے تھے، ان دونوں لڑکوں  نے اس برتن میں شراب پینا شروع کردی تو آسمان سے ایک آگ آئی اور ان دونوں کو اچک کر اوپر لے گئی، اس کے سبب حضرتِ سیِّدُنا ہارون عَلَیْہِ السَّلَام آسمان کی طرف منہ کر کے بکھرے بال لیے کھڑے آہ وزاری اور دعا کرنےلگے تو اللہ عَزَّ  وَجَلَّ نے ان کی طرف وحی فرمائی کہ میرے عبادت گزار بندوں میں سے جو میری نافرمانی کرے میں اس کے ساتھ ایسا ہی کرتا ہوں تو سوچو گناہ گاروں میں سے جو میری نافرمانی کرے اس کے ساتھ میرا معاملہ کیسا ہو گا۔
ہوا پر سواری:
 (4756)…حضرتِ سیِّدُنا وہب بن منبہ رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ فرماتے ہیں: حضرتِ سیِّدُنا سلیمان عَلَیْہِ السَّلَام کے ایک ہزار گھر تھے  سب سے بلندی پر شیشے کا محل اور سب سے نیچے لوہے کا گھر تھا ایک مرتبہ آپ عَلَیْہِ السَّلَام ہوا پر سوار ہوئے تو آپ کا گزر ایک کاشتکار پر ہوا جو کھیتی باڑی میں مصروف تھا اس نے نظر اٹھا کر دیکھا اور کہا: حضرتِ داود عَلَیْہِ السَّلَام کی اولاد کو بڑا ملک دیا گیا ہے۔ اس کی یہ بات ہوا نے حضرتِ سیِّدُنا سلیمان عَلَیْہِ السَّلَام