عَزَّ وَجَلَّارشاد فرماتا ہے) وہ میرا بندہ نہیں (یعنی اس کا مجھ سے کوئی تعلق نہیں)جس نے جادو کیا یا کروایا، کہانت کا عمل کیا یا کروایا(یعنی اپنی اٹکل سے غیب کی خبر بتائی)یاجس نے بدشگونی لی یا بری فال نکلوائی پس جس نے ایسا کیا اسے چاہیے کسی اور کو پکارے بے شک میں ہی اپنی مخلوق کے لیے ہوں اورتمام مخلوق میری ہی ہے۔
(4747)…حضرتِ سیِّدُنا وہب بن منبہرَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہفرماتے ہیں: اونٹ کا سوئی کے ناکے میں داخل ہونا امیروں کے جنت میں داخل ہونے سے زیادہ آسان ہے۔
تکبر کی نشانی:
(4748)…حضرتِ سیِّدُنا وہب بن منبہ رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ فرماتے ہیں کہ تورات شريف میں لکھا ہے: تکبر کی نشانیوں میں سے ہے کہ کوئی شخص اپنے بھائی کو دعوت دے لیکن وہ قبول نہ کرے، اسے اپنی زندگی کی قسم دے لیکن وہ پوری نہ کرے اور اس کے پاس کھانا لائے تو وہ کہے اچھا نہیں ہے اور جس نے کھانے پر اللہ عَزَّ وَجَلَّکی حمد کی یقیناً اس نے اس کھانے کا شکر ادا کر لیا۔
(4749)…حضرتِ سیِّدُنا وہب بن منبہرَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہنے فرمایا:اچھائی کا بدلہ اچھائی سے نہ دینا بخل ہے۔
(4750)…حضرتِ سیِّدُنا وہب بن منبہرَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہفرماتے ہیں: جو عبادت میں لگ جاتا ہے اس کی قوت زیادہ ہوتی ہے اور جو سستی کرتا ہے اس کی کمزوری زیادہ ہوتی ہے۔
بری صحبت سے بچو:
(4751)…حضرتِ سیِّدُنا وہب بن منبہرَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہفرماتے ہیں: جو یہ جان لیتا ہے کہ میراآگے بھیجا ہوا ہی میرا مال ہے اور جو پیچھے چھوڑ دیا وہ غیر کا مال ہے تو وہ ضرور صدقہ کرتا ہے،آپ رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہنے برسر منبر لوگوں کو خطبہ دیتے ہوئے فرمایا: مجھ سے تین باتیں اچھی طرح یاد کر لو: پیروی والی خواہش سے بچو، برے ہم نشین سے بچو اور خود پسندی سے بچو۔
(4752)…حضرتِ سیِّدُناوہب بن منبہرَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہفرماتےہیں:شیطان کواولادآدم میں زیادہ سونے اورزیادہ کھانے والا سب سے زیادہ پسند ہے۔
(4753)…حضرتِ سیِّدُنا وہب بن منبہرَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ فرماتے ہیں: ایک نیک بندے کی برکت سےاللہ