Brailvi Books

حِلْیَۃُ الْاَوْلِیَاء وَطَبَقَاتُ الْاَصْفِیَاء(جلد:4)ترجمہ بنام اللہ والوں کی باتیں
69 - 475
اوریتیموں کےلیےدوڑدھوپ کرنےوالےکاکیااجرہے؟ارشادفرمایا:اس کی جزایہ ہوگی کہ جس دن میرے عرش کےعلاوہ کوئی سایہ نہ ہو گااس دن  میں اسےاپنےعرش کاسایہ عطاکروں گا۔حضرتِ سیِّدُناداؤدعَلَیْہِ السَّلَام نےپھرعرض کی:اےاللہ!جوتیرےخوف سےاتناروئےکہ اس کےآنسواس کےگالوں پربہنے لگیں  اس کا کیا بدلہ ہے؟اللہ عَزَّ   وَجَلَّ نے ارشاد فرمایا: اس کا بدلہ یہ ہےکہ میں اس کا چہرہ جہنم کی آگ پر حرام کر دوں گا۔
نیکیوں اور گناہوں کی علامات:
(4709)…حضرتِ سیِّدُنا  وہب بن منبہ رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ فرماتے ہیں : ہر چیزکی  علامت ہوتی ہے جس سے وہ چیز پہچانی جاتی ہے۔ یہ علامت اس کے حق میں یا  اس کے خلاف گواہی دیتی ہےاور دین کی تین علامات ہیں: (۱)…ایمان (۲)…علم اور(۳)…عمل۔ایمان کی بھی  تین علامات ہیں:(۱)…اللہ عَزَّ   وَجَلَّ پر ایمان (۲)… آسمانی  کتابوں پر ایمان (۳)…فرشتوں پر ایمان۔ تین علامتیں عمل کی بھی ہیں: (۱)…نماز(۲)…زکوٰۃ اور(۳)… روزہ۔ یونہی علم کی بھی تین علامات ہیں:(۱)…اللہ عَزَّ   وَجَلَّ کا علم(۲)…اللہ عَزَّ   وَجَلَّ کی پسندیدہ اشیا کا علم اور (۳)…اللہ عَزَّ   وَجَلَّکی ناپسندیدہ اشیا کا علم۔ بذات خود مشقت میں پڑنے والے  کی بھی تین علامات ہیں: (۱)…اپنے سے اعلیٰ سے جھگڑنا (۲)…بغیر علم کے بات کرنا اور(۳)…ایسی شے پانے کی کوشش کرنا جس تک رسائی ممکن نہ ہو۔ ظالم کی بھی تین علامات  ہیں:(۱)…اپنے سے اعلیٰ پر ظلم اس کی نافرمانی کے ذریعے(۲)…اپنے سے ادنی ٰ پر ظلم اس پر غلبہ کے ذریعے اور (۳)…ظلم کا اظہار اور پھیلاؤ۔منافق کی بھی تین علامتیں ہیں: (۱)…جب اکیلا ہو تو عمل میں سستی کرے (۲)…جب کوئی پاس ہو تو عمل میں چستی کرے اور(۳)…اپنے تمام کاموں میں تعریف کا حریص ہو۔ حاسد کی بھی تین علامات ہیں: (۱)…محسود (جس سے حسد کیا جائے) کی غیر موجودگی میں غیبت کرے(۲)…اس کی موجودگی میں خوشامد و چاپلوسی کرےاور (۳)…اس کی مصیبت پر خوش ہو۔فضول خرچی کرنے والے کی بھی تین علامات ہیں: (۱)…وہ چیز خریدتا ہے جس کی اسے ضرورت نہیں(۲)…وہ کھاتا ہے جس کا فائدہ نہیں(۳)…وہ پہنتا ہے جس کے قابل نہیں۔ کاہل(سست)  کی تین علامتیں ہیں: (۱)…سستی کرتا ہے یہاں تک کہ انتہائی سست ہو جاتا ہے (۲)…اتنی سستی کرتا ہے کہ عمل ضائع کردیتا ہے اور(۳)…اس حد تک ضائع کردیتا ہے کہ گنہگار ہو جاتا ہے۔ غافل کی بھی تین علامتیں ہیں: (۱)…غلطی کرنا (۲)…فضول کاموں میں مصروف ہونا اور(۳)…بھول جانا۔