فرمایا:ہمارے لیے تو ایک کتا بننا بھی مشکل ہے کہ وہ ہم سے زیادہ اپنے مالک کا وفادار ہوتا ہے جبکہ ہم اپنے مالکاللہ عَزَّ وَجَلَّ کے اتنے بھی مخلص نہیں۔
حکایت:راہب اور بہروپیاشیطان
(4703)…حضرتِ سیِّدُنا وہب بن منبہرَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ فرماتے ہیں: ایک راہب حضرتِ سیِّدُنا عیسیٰ عَلَیْہِ السَّلَام کے زمانَۂ مُبارَکہ میں ایک گرجا میں خلوت نشیں ہو گیا۔ شیطان نے اسے گمراہ کرنا چاہا مگر نہ کر سکا۔ اس نے ہر حربہ استعمال کیا مگر کوئی بھی کارگر نہ ہوا،بالآخر شیطان حضرتِ سیِّدُنا عیسیٰعَلَیْہِ السَّلَام کی شکل میں آیا(1) اور راہب کو پکارا: اے راہب میرے پاس آؤ مجھے تم سے بات کرنی ہے۔ راہب بولا: جاؤ مجھے اپنی زندگی میں اضافے کی کوئی خواہش نہیں ۔شیطان نے کہا:میرے پاس آؤ!میں مسیح ہوں۔ راہب بولا: اگر آپ مسیح ہیں تو بھی مجھے آپ سے حاجت نہیں ۔کیا آپ ہی نے ہمیں عبادت کا حکم نہ دیا اور ہمارے ساتھ قیامت کا وعدہ نہ کیا؟ جائیں مجھے آپ سے کوئی کام نہیں۔ بالآخر شیطان لعین وہاں سے چلا گیا اور راہب کا پیچھا چھوڑ دیا۔
شیطان کےتین ہتھیار:
(4704)…حضرتِ سیِّدُنا وہب بن منبہ رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہفرماتے ہیں:ایک بار شیطان ایک راہب کے پاس اس کےگرجامیں گیااور دروازہ کھٹکھٹایا، راہب نےپوچھا:کون ہے؟شیطان نے کہا:میں مسیح ہوں۔راہب نے کہا:اللہ عَزَّ وَجَلَّ کی قسم! اگر تو شیطان ہے تو میں ہرگزتیرے ساتھ خلوت اختیار نہ کروں گااور اگر مسیح ہو تب بھی آج میرا آپ سے کوئی معاملہ نہیں کیونکہ آپ نے اپنے ربّ کا پیغام ہم تک پہنچادیا اور ہم نے اسے قبول بھی کر لیا،آپ نے ہمارے لیے ایک راستہ مقرر کردیا اور ہم اسی راستے پر گامزن ہیں لہٰذاچلے جاؤ میں دروازہ نہیں کھولوں گا۔شیطان نے کہا: تم نے سچ کہا ، میں ابلیس ہوں اب کبھی تمہیں گمراہ نہ کروں گا۔ تم جو بات پوچھنا چاہو پوچھو میں تمہیں بتاؤں گا۔ راہب نے کہا: کیا تو سچ کہہ رہا ہے؟ شیطان نے کہا:تم جو بھی پوچھو گے اس کے بارے میں سوائے سچ کےکچھ نہ بولوں گا۔ راہب نے کہا: بتا کہ ابن آدم کی ایسی کونسی عادات ہیں جن پر تجھے یقین ہے کہ توان کےذریعےآدمی کو بہکا سکتا ہے؟شیطان بولا:تین عادتیں ہیں: جذباتی ہونا، لالچی ہونا اور نشہ کرنا۔
مـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــدینـــہ
…شیطان حضور کی شکل میں نہیں آسکتا آپ کے سوا اور تمام کی شکلوں میں آجاتا ہے۔(ماخوذ ازمراٰۃ المناجیح، ۶/۲۸۸)