صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے ارشاد فرمایا: جس نے حرم میں اپنی کمان کو اس لیے تیار کیا کہ کعبے کے دشمن کو قتل کرے تو اللہ عَزَّ وَجَلَّاسے روزانہ ایک لاکھ نیکیاں عطا فرماتا ہےیہاں تک کے دشمن سے سامنا ہو جائے۔ (1)
مانگنے میں اصرار نہ کرو:
(4813)…حضرتِ سیِّدُنا معاویہ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ روایت کرتے ہیں کہ نبی اکرم،نورِ مُجَسَّم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنے ارشاد فرمایا: مانگنے میں پیچھے مت پڑ جایا کرو، خدا کی قسم! تم میں سے جو بھی مجھ سے کچھ مانگتا ہے میں اسی چیز سے اس کی مانگ پوری کر دیتا ہوں حالانکہ اس کا مانگنا مجھے پسند نہیں پھر بھی جو میں دیتا ہوں اس میں مانگنے والے کے لیے برکت ہوتی ہے۔(2)
فراستِ مومن:
(4814)…حضرتِ سیِّدُنا ثَوبان رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہروایت کرتے ہیں کہ نور کے پیکر، تمام نبیوں کے سرور صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنے ارشادفرمایا:اِحْذَرُوادَعْوَةَ الْمُؤْمِنِِ وَ فِرَاسَتَہٗ فَاِنَّهُ يَنْظُرُ بِنُوْرِاللهِ وَيَنْظُرُ بِالتَّوْفِيْقِ یعنی:مومن کی بدعا اور فراست سے ڈرو کیونکہ وہاللہ عَزَّ وَجَلَّکے نوراور اس کی توفیق سے دیکھتا ہے۔(3)
صدقے کا انعام:
(4815)…حضرتِ سیِّدُنا فضالہ بن عبیدرَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہبیان کرتے ہیں کہ شافِعِ محشر،ساقِیِ کوثر صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنےارشادفرمایا:صَدَقہ سائل کےہاتھ میں جانےسےپہلےاللہ عَزَّ وَجَلَّکےدست قدرت میں جاتا ہے اس کے بدلے اللہ عَزَّ وَجَلَّدنیا میں رُسوائی کے70 دروازے بند فرما دیتا ہے ان میں جُذام، بَرص اور دیگر بُری بیماریاں بھی ہیں اور صدقہ دینے والے کےلیے آخرت کا انعام اس کے علاوہ ہے۔(4)
مـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــدینـــہ
… کنزالعمال،کتاب الفضائل، الباب السابع،۱۲/ ۹۵ ،حدیث: ۳۴۷۰۳ ،بتغیر قلیل
2… مسلم،کتاب الزکاة،باب النھی عن المسئلة،حدیث: ۱۰۳۸ ،ص۵۱۶
3… مسندالفردوس، ۱/ ۶۱ ، حدیث:۲۵۶
4…معجم کبیر،۹/۱۰۹ ،حدیث: ۸۵۷۱ ،موقوفًا عن عبد اللّٰہ بن مسعود رضی اللّٰہ عنہ
تاریخ بغداد ، الرقم:۴۳۲۶،حارث بن نعمان الاکفانی، ۸/ ۲۰۴ ،مختصرًا عن انس بن مالک رضی اللّٰہ عنہ