Brailvi Books

حِلْیَۃُ الْاَوْلِیَاء وَطَبَقَاتُ الْاَصْفِیَاء(جلد:4)ترجمہ بنام اللہ والوں کی باتیں
110 - 475
اژدھے کے منہ میں ہاتھ ڈالنا:
(4816)…حضرتِ سیِّدُنا ابو ہریرہ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ بیان کرتے ہیں کہ حضرتِ سیِّدُنا داود عَلَیْہِ السَّلَامنے ارشاد فرمایا:  تمہارا اژدھے کے منہ میں کہنی تک ہاتھ ڈالنا ایسے شخص سے مانگنے سے بہتر ہے جس کے پاس پہلے کچھ نہ تھا پھر آ گیا۔(1)

٭…٭…٭…٭…٭…٭

حضرتِ سَیّدُنامَیْمُون بن مِہْران عَلَیْہِ رَحْمَۃُ الْمَنَّان
	تابعین کرام میں سے ایک انتہائی عقل مند بزرگ حضرتِ سیِّدُنا ابو ایوب میمون بن مہران عَلَیْہِ رَحْمَۃُ الْمَنَّان بھی ہیں آپ عمدہ سیرت اور سادہ طبیعت کے حامل ہیں۔
بحث نہ کرو:
(4817)…حضرتِ سیِّدُنا میمون بن مہرانعَلَیْہِ رَحْمَۃُ الْمَنَّانفرماتے ہیں: عالم اور جاہل دونوں سے  بحث ومباحثہ نہ کرو کیونکہ اگر عالم سے کروگے تو وہ اپنا علم تم سے روک لے گا اور جاہل سے کروگے تو وہ تم پر غصہ ہو گا۔
(4818)…حضرتِ سیِّدُنا میمون رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہسے پوچھا گیا: کیاوجہ ہے کہ آپ کا کوئی دوست آپ سے متنفر ہو کر جدا نہیں ہوا؟فرمایا: کیونکہ نہ میں اس سے بحث کرتا ہوں اورنہ ہی اسے کسی بات کا نشانہ بناتا ہوں۔
(4819)…حضرتِ سیِّدُنا میمون بن مہران عَلَیْہِ رَحْمَۃُ الْمَنَّانکے صاحبزادے حضرتِ سیِّدُنا عمرو بن میمون بن مہرانرَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ فرماتے ہیں: میرے والد نفلی نماز روزہ کی کثرت تو نہیں کرتے تھے لیکن اللہ عَزَّ  وَجَلَّ کی نافرمانی ان کو سخت ناپسند تھی۔
کلامِ الہٰی کا اثر:
(4820)…حضرتِ سیِّدُنامیمون بن مہرانعَلَیْہِ رَحْمَۃُ الْمَنَّان کےصاحبزادےحضرتِ سیِّدُناعَمْرورَحْمَۃُ اللہِ 
مـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــدینـــہ
… کنزالعمال، کتاب الزکاة،الفصل الثانی فی اداب طلب الحاجة، ۶/ ۲۲۰ ،حدیث: ۱۶۸۰۰