وقت حضور نبی پاک صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنے ارشاد فرمایا:”هَذَا لِمَوْتِ مُنَافِقٍیعنی:یہ آندھی منافق کی موت کی نشانی ہے۔‘‘ جب ہم مدینے پہنچے تو ہمیں پتا چلا کہ اس دن ایک بہت بڑا منافق مرا تھا۔(1)
(10-4809)…حضرتِ سیِّدُنا نعمان بن بشیررَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ فرماتے ہیں کہ میں نے حضور نبی پاک، صاحب لولاکصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکو وادی رقیم کا تذکرہ کرتے ہوئے سنا:آپ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنے ارشاد فرمایا: تین افراد ایک غارمیں تھے کہ پہاڑ کا تودہ اس غار کے دہانے پر گر گیا (اور غار کا منہ بند ہو گیا)۔ (2)
70 پردے:
(4811)…حضرتِ سیِّدُنا ابو ہریرہرَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ فرماتے ہیں: ایک یہودی بارگاہِ رسالت میں حاضر ہوا اورعرض کرنےلگا:یَارسولَاللہصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کیا اللہ عَزَّ وَجَلَّ نے آسمانوں کے علاوہ اپنی کسی اور مخلوق سےپردہ اختیارکیاہواہے؟آپصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنےارشادفرمایا:ہاں!اللہ عَزَّ وَجَلَّاوران فرشتوں کےدرمیان جوعرش کےگردہیں نورکے70پردےہیں،پھر70پردےآگ کے،پھر70پردے اندھیرے کے، پھر70پردے دبیز ریشم کے ، پھر70 باریک ریشم کے، پھر70سفید موتیوں کے، پھر70آگ اور نور کی ملی جلی روشنی کے،پھر70برف کے، پھر70پانی کے،پھر70بادلوں کے،پھر70ٹھنڈک کےاورپھر70 پردےاللہ عَزَّ وَجَلَّکی عظمت کے ہیں جنہیں بیان ہی نہیں کیا جا سکتا۔ وہ یہودی عرض گزار ہوا: مجھے بتائیے اللہ عَزَّ وَجَلَّکےقریب ترکون سافرشتہ ہے؟آپصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنےارشادفرمایا:اےیہودی!جو میں کہوں گااس پریقین کرےگا؟اس نےکہا:جی ہاں۔آپ نےارشادفرمایا:سب سےریب اسرافیل پھر جبرائیل پھر میکائیل اور پھر ملک الموتعَلَیْہِمُ السَّلَام ہیں۔ (3)
روزانہ ایک لاکھ نیکیاں:
(4812)…حضرتِ سیِّدُنامُعاذبن جَبَل رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہروایت کرتے ہیں کہ مدینے تاجدار،شفیْعِ روزِ شمار
مـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــدینـــہ
… مسند احمد، مسند جابر بن عبدالله ،۵/ ۱۰۵ ،حدیث :۱۴۶۸۲ ،بتغیر قلیل
2… مسند احمد ،مسند کوفیین،حدیث نعمان بن بشیر،۶/ ۳۸۷ ،حدیث: ۱۸۴۴۵،
3… معجم اوسط،۶/ ۳۲۹ ،حدیث: ۸۹۴۲