Brailvi Books

حِلْیَۃُ الْاَوْلِیَاء وَطَبَقَاتُ الْاَصْفِیَاء(جلد:2)ترجمہ بنام اللہ والوں کی باتیں
85 - 603
رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہ فرماتے ہیں کہ ایک مرتبہ میں ام المؤمنین رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہَا کی خدمت میں حاضر ہوا تو آپ بغیر پائینچوں کا پاجامہ سی رہی تھیں۔ میں نے عرض کی: ’’اے ام المؤمنین رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہَا! کیا اللّٰہ عَزَّوَجَلَّ نے آپ کو (مال ودولت میں) وسعت عطا نہیں فرمائی؟‘‘ فرمایا: ’’جب تک کسی کی کوئی چیز قابلِ استعمال ہو تب تک اسے نئی نہیں لینی چاہئے۔‘‘   (۱)
(1477)…حضرتِ سیِّدُنا ابوضحی رَحْمَۃُ اللّٰہِ تَعَالٰی عَلَـیْہ سے مروی ہے کہ ام المؤمنین حضرتِ سیِّدَتُنا عائشہ صدیقہ رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہَا جب بھی نماز میں یہ آیت ِ مقدسہ: فَمَنَّ اللہُ عَلَیۡنَا وَ وَقٰىنَا عَذَابَ السَّمُوۡمِ ﴿۲۷﴾                (پ۲۷، الطور:۲۷)
ترجمۂ کنزالایمان: تو اللّٰہ نے ہم پر احسان کیا اور ہمیں لُو کے عذاب سے بچالیا۔
	تلاوت کرتیں تو بارگاہِ الٰہی میں عرض کرتیں: ’’(یااللّٰہ عَزَّوَجَلَّ!) مجھ پر بھی احسان فرما اور مجھے لُو کے عذاب سے بچا۔‘‘  (۲)
(1478)…مروی ہے کہ ’’ام المؤمنین حضرتِ سیِّدَتُنا عائشہ صدیقہ رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہَا جب بھی یہ آیت ِ مبارکہ:
وَقَرْنَ فِیۡ بُیُوۡتِکُنَّ            (پ۲۲، الاحزاب:۳۳) 	ترجمۂ کنزالایمان: اور اپنے گھروں میں ٹھہری رہو۔
	تلاوت کرتیں تو اس قدر روتیں کہ آنسوؤں سے دوپٹہ تر ہوجاتا۔‘‘   (۳)
(1479)…حضرتِ سیِّدُنا عبداللّٰہ بن ابی  مُلَیکہ رَحْمَۃُ اللّٰہِ تَعَالٰی عَلَـیْہ سے مروی ہے کہ حضرتِ سیِّدَتُنا عائشہ بنت طلحہ رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُمَا نے حدیث بیان کی کہ ام المؤمنین حضرتِ سیِّدَتُنا عائشہ صدیقہ رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہَا نے ایک سانپ مارا تو انہوں نے خواب دیکھا کہ کوئی کہہ رہا ہے: ’’بخدا! آپ نے ایک مسلمان (سانپ) کو قتل کیا ہے۔‘‘ آپ رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہَا نے فرمایا: ’’اگر وہ سانپ مسلمان ہوتا تو حضور نبی ٔپاک صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَـیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کی ازواج کے پاس نہ آتا۔‘‘ کہا گیا کہ وہ آپ کے پاس اس وقت آیا جب آپ پردہ نشین تھیں۔ چنانچہ، آپ رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہَا صبح جب 
مـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــدینـــہ
1…الطبقات الکبری لابن سعد، ذکر ازواج رسول اللّٰہ، الرقم۴۱۲۵، عائشۃ بنت ابی بکر الصدیق، ج۸، ص۵۸۔
2… شعب الایمان، باب فی تعظیم القرآن، الحدیث:۲۰۹۲، ج۲، ص۳۷۵۔
	الزہد للامام احمد بن حنبل، زہد عائشۃ، الحدیث:۹۰۹، ص۱۸۵۔
3…الزہد للامام احمد بن حنبل، زہد عائشۃ، الحدیث:۹۱۱، ص۱۸۵۔