٭…استفسار: دلیری کس میں ہے؟
٭…عرض: ہم پلہ لوگوں کی موافقت کرنے میں۔
٭…استفسار: تکلیف ومشقت کیا ہے؟
٭…عرض: لایعنی (یعنی فضول) گفتگو کرنا۔
٭…استفسار: بزرگی کیا ہے؟
٭…عرض: نقصان کرنے والے کو کچھ عطا کرنا اور قصوروار کو معاف کر دینا۔
٭…استفسار: عقل کیا ہے؟
٭…عرض: حاصل شدہ کو یاد رکھنا۔
٭…استفسار: جہالت کیا ہے؟
٭…عرض: دشمن کے سامنے بلند آواز سے گفتگو کرنا۔
٭…استفسار: رفعت وبلندی کس چیز میں ہے؟
٭…عرض: نیکی کرنے اور برائی چھوڑ دینے میں۔
٭…استفسار: احتیاط کس میں ہے؟
٭…عرض: بردباری اختیار کرنے اور حاکموں کے ساتھ نرمی سے پیش آنے میں۔
٭…استفسار: بے وقوفی کیا ہے؟
٭…عرض: کم ظرف لوگوں کی اتباع کرنا اور گمراہوں کی صحبت اختیار کرنا۔
٭…استفسار: غفلت کیا ہے؟
٭…عرض: بزرگی چھوڑ کر برائی کی پیروی کرنا۔
٭…استفسار: محرومی کیا ہے؟
٭…عرض: حصہ ملنے پر انکار کر دینا۔
٭…استفسار: سردار کون ہے؟